پاک-ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ نئی رفت کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات اچانک کشیدہ صورت اختیار کر گئے تھے جس نے نہ صرف خطے بلکہ اس سے باہر کے ممالک کی توجہ بھی حاصل کرلی تھی، ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے اگلے روز ہی اس کا بھرپور جواب دیا تھا۔

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئیں تھیں، دفتر خارجہ نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

18 جنوری کی علی الصبح پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

کشیدگی کے دوران چین نے ثالثی کی پیشکش جب کہ امریکا نے پاکستان، عراق اور شام میں ایران کے حملوں پر اظہار مذمت کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ایران نے 3 ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی، اس کے علاوہ افغانستان اور روس نے بھی دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس: غزہ پر اسرائیلی قبضہ نامنظور، فوری جنگ بندی پر زور

?️ 25 اگست 2025جدہ: (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس جدہ

صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے

مودی حکومت کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم پالیسی پرعمل پیراہے، حریت کانفرنس

?️ 17 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔ خواجہ آصف

?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی

شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

?️ 9 فروری 2026شہید آیت اللہ سید محمد باقر صدر کے قاتل کو پھانسی دے

الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کی سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو علاء

ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے