?️
سچ خبریں:عراق میں امریکی سفارت خانہ کا مشن سفارتکاری سے زیادہ فوجی آپریشن کمانڈ سینٹر کا کردار ادا کرنا ہے نیز عراق میں اپنا ثقافتی اثر و رسوخ بڑھانا بھی اس کا مشن ہے۔
عراق میں امریکی سفارتخانے کے تباہ کن اقدامات نے اس ملک کی جماعتوں اور تحریکوں، حکام اور سیاسی شخصیات کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاج کو ہوا دی ہے، اس سلسلے میں عراقی نجباء اسلامی مزاحمتی تحریک کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نصر الشمری نے حال ہی میں ایک واضح بیان میں کہا ہے کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ شیطان کا اڈا بن چکا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ کافی عرصہ قبل بغداد میں اپنے سفارتی مشن سے نکل چکا ہے، آج عراق میں ہر کوئی امریکی سفارت خانے کو اس ملک کےدارالحکومت میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ سمجھتا ہے، امریکیوں نے پہلے ہی اپنے سفارت خانے کے ارد گرد سیرام اینٹی ایئر کرافٹ اور اینٹی میزائل سسٹم لگارکھا ہے اور تازہ ترین خبروں سے پتا چلا ہے کہ وہ پیٹریاٹ سسٹم کو بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ مختلف رپورٹس بتاتی ہیں کہ امریکہ بغداد میں واشنگٹن کے سفارت خانے میں بھاری ہتھیارجمع کر رہا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن بدر الزیادی نے کہاکہ بغداد میں امریکی سفارت خانے کو سفارت خانے سے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ سفارت خانہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے خطرہ بن گیا ہے کیونکہ اس کے پاس بہت زیادہ بھاری ہتھیار موجود ہیں۔
عراقی سیاسی شخصیت نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ امریکی سیرم سسٹم بغداد کے الخضراء علاقے کے قریب رہنے والوں کو خوفزدہ کر رہا ہے نیزامریکی سفارت خانہ کارروائیوں کا مرکز ہے اورعراق کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے واضح خطرہ ہے۔


مشہور خبریں۔
45 سال بعد بھی مصریوں کی ہم سے نفرت میں کمی نہیں آئی: صیہونی سیاسی تجزیہ نگار
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی سیاسی تجزیہ نگار نےصیہونی حکومت اور مصر کے درمیان
جون
سپریم کورٹ کا حکومت کو آج رات تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
دسمبر
شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ
نومبر
سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن معطل کیا
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی زیرقیادت اتحاد، جو سات سال سے زیادہ عرصے سے
مارچ
سعودی عرب کے خلاف جنگ میں یمنیوں کی زبردست فتوحات
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں
دسمبر
غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا
اکتوبر
یوکرین امریکی بحران کا شکار
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای نے عید مبعث رسوال الله کے
مارچ
افغانستان میں لاکھوں افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:کابل میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این
جون