?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے پاکستان میں جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے سوئفٹ اور ہارڈ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 26 ہیروپ ڈرون مار گرائے، ان کارروائیوں کے دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ اور گلشن حدید میں 2 ڈرون گرائے گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھارت کے جاسوس ڈرون تباہ کرد یے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور میں صبح سے اب تک 3 ڈرون گرائے جاچکے ہیں، والٹن روڈ لاہور پر 2 ڈرون گرائے گئے ، ایک ڈیفنس میں گرایا گیا۔
راولپنڈی میں بھی 3 جاسوس ڈرون مار گرانے کی اطلاع ملی ہے، ڈرون گرنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ایک ڈرون راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں گرا، راولپنڈی میں تیسرا ڈرون رومی روڈ پر ایک بنگلے پر گرا۔
گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں 2 ڈرون مار گرائے گئے، دونوں ڈرونز کے ملبے مل گئے، ایک ڈرون کا ملبہ گاؤں پیر جھنڈ کے کھیتوں اور دوسرے ڈرون کا ملبہ واہنڈو کے ٹوکریاں گاؤں سے ملا ہے۔
شیخوپورہ کےگاؤں باہومان کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا گیا۔
چکوال کے تھانہ ڈوہمن کی حدود میں مبینہ طور پر بھارت کا جاسوس ڈرون کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بہاولپور کے قریب چولستان میں بھارتی ڈرون بھی گرایا گیا ہے۔
اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ملی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک اعوان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی ڈرون مارگرایا، ڈرون کا ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا، سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔
نارووال میں شہریوں نے بھارتی جاسوس ڈرون کر پکڑلیا۔
فورسز نے دیگر سرحدی مقامات پر بھی اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے۔
واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی غیر محفوظ
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے سرکاری اداروں
جون
امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے گا
?️ 25 نومبر 2025 امریکہ اخوان المسلمین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے
نومبر
مزاحمتی تحریک کی میزائل طاقت کو مضبوط کرنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: لبنانی روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر نے مزاحمتی قوتوں کی
اپریل
موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا: مراد سعید
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ موجودہ
دسمبر
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورتحال کشیدہ
?️ 14 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
مارچ
محمد علی سدپارہ کے متعلق حکومت اہم بیان جاری کر دیا
?️ 18 فروری 2021سکردو (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت ناصر علی خان نے
فروری
فلسطینی خواتین کے خلاف تشدد میں اضافے پر اقوام متحدہ کی تشویش کا اظہار
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی
مارچ