بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کی قتل گاہ

بحیرہ

?️

سچ خبریں:بحیرہ روم میں ایک بر پھر غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ سانحہ پیش آیا جس میں 90 سے زائد تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے اپنے پیغام میں بحیرہ روم میں سمندری حادثے کے حوالے سے ٹوئٹر پر میڈیکنز سانز فرنٹیئرز(MSF) کی پوسٹ کا حوالہ دیتنے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں ایک اور سانحے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

گرانڈی نے تارکین وطن کے حوالے سے یورپی ممالک کے دوہرے معیار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے یوکرین سے 40 لاکھ پناہ گزینوں کی فراخدلی اور مؤثر طریقے سے میزبانی کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کیا ہے لہذا اسے اب فوری طور پر اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ اس کا دروازہ کھٹکھٹانے والے دوسرے مہاجرین اور تارکین وطن پر کیسے لاگو کیا جائے۔

ایم ایس ایف نے کہا کہ دریں اثنا، 90 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ایک بھری کشتی پر بین الاقوامی پانیوں میں مر گئے جس نے کچھ دن پہلے لیبیا سے رخت سفر باندھا تھا اور بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

یاد رہے کہ لیبیا کو ان راستوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جن کا سب سے زیادہ استعمال غیر قانونی تارکین وطن کرتے ہیں جو شمالی افریقہ سے غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

بھارت کا نوآبادیاتی منصوبہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی مسلم شناخت کو مٹانے کی سازش ہے

?️ 27 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

مصری صدر کا اپنے فوجی اور سیکیورٹی مشیروں کے بارے میں اچانک فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک حکم نامے پر

صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی

وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو

یمنی مجاہدین نے عراقی مجاہدین سے کیا کہا؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن

یوکرین میں جنگ کب ختم ہوگی؟

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین میں روسی فوجی کارروائیاں پانچویں مہینے میں داخل ہو

وزارت خزانہ کا ڈالر، گندم اور یوریا کی اسمگلنگ کا نوٹس

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مختلف وزارتوں کے اہم اجلاس میں ملک کو درپیش

اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے