میٹا نے انسانی ذہانت جیسا کشش ثقل کو سمجھنے والا اے آئی ماڈل پیش کردیا

?️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حیران کن صلاحیتوں کے حامل نئے اے آئی ماڈل کو پیش کردیا جو کہ کشش ثقل کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وی-جیپا 2 نامی اے آئی ماڈل کا مقصد روبوٹس اور خودکار گاڑیوں جیسی ٹیکنالوجی کو مزید اسمارٹ بنانا ہے تاکہ وہ انسانوں کی طرح خود بخود ماحول سے ہی سیکھ سکیں۔

میٹا کی جانب سے جاری کیا گیا جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو ایسی صلاحیت فراہم کرے گا کہ وہ خود بخود حقیقی دنیا کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھ سکیں گی۔

میٹا کے مطابق، ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وے جیپا 2) نامی مذکورہ اوپن سورس ماڈل کو کشش ثقل (gravity) اور آبجیکٹ پرمیننس (کسی شے کے نظر سے اوجھل ہونے کے باوجود اس کے وجود کا تصور) جیسی چیزوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کا مذکورہ ماڈل یہ بھی بتانے اور سمجھانے کا صلاحیت رکھتا ہے کہ اگر کسی ٹیبل پر گیند کو پھینکا جائے تو ماڈل یہ بتائے گا کہ گیند کس سائیڈ سے گرے گا اور ایسا کیوں ہوگا؟

کمپنی کے مطابق مذکورہ اے آئی ماڈل چیزوں کی حرکت کو سمجھنے سمیت ان کی حرکتوں کی سائنسی دلیل بھی پیش کرے گا اور یہ ماڈل انسانی ذہانت کے قریب ترین ماڈل ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل خودکار گاڑیوں اور روبوٹس جیسے آلات کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے انہیں ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تربیت دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

مذکورہ اے آئی ماڈل عام انسانوں کے استعمال کے لیے نہیں ہے، اس ماڈل کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے مشینیں، روبوٹس اور خود کار گاڑیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما

?️ 6 ستمبر 2025 اسرائیل کی مدد سے آزادی کا اعلان کریں گے:دروزی رہنما شام کے

ایران سے پابندیاں ہٹانے کا بائیڈن کا نیا دعویٰ

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   پیر کو 10ویں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی

جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل

?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی

مقبوضہ فلسطین میں ہنگامی صورتحال میں توسیع

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں خصوصی ہنگامی صورتحال 23

سیالکوٹ سانحہ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو

ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل

مایا علی کب شادی کر رہی ہیں؟

?️ 10 فروری 2023کراچی: (سچ خریں) شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات

چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے