?️
لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو دوبارہ 28 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں 49 سالہ سری لنکن فیکٹری منیجر پر تشدد اور اسے جلانے کے واقعے میں ملوث مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
3 دسمبر کو فیکٹری کے ملازمین پر مشتمل سیکڑوں مظاہرین نے سری لنکن منیجر پر بہیمانہ تشدد کرکے قتل کیا اور بعد ازاں انہیں نذر آتش کردیا تھا۔بعد ازاں فیکٹری کے 900 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 297،201، 427، 431، 157، 149 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اور 11 شامل کی گئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کو آج گوجرانوالہ کی خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔
سیالکوٹ پولیس کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ واقعے میں گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 52 ہوگئی ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد بھی زیر تفتیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کو دوبارہ 28 دسمبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔سانحہ سیالکوٹ میں 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے۔ شیری رحمان
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی علاقائی اور
جون
عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے دعویٰ کیا
جولائی
ایران لبنان میں جنگ کے خاتمے کے مطالبے پر سنجیدگی سے عمل کر رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے وفد نے جس کی قیادت محمد
جولائی
پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے
فروری
پشاور: پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت
جنوری
تل ابیب کو آیت اللہ خامنہ ای کے مبینہ قتل کے بعد ناکامی ، شکست اور مایوسی کا احساس
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو نے رپورٹ کیا ہے کہ تل ابیب ایران
جولائی
وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، سعودی معاہدے بارے آگاہ کیا
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر جمیعت علما
اکتوبر
پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے: صدرمملکت
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے
اگست