?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حیران کن صلاحیتوں کے حامل نئے اے آئی ماڈل کو پیش کردیا جو کہ کشش ثقل کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وی-جیپا 2 نامی اے آئی ماڈل کا مقصد روبوٹس اور خودکار گاڑیوں جیسی ٹیکنالوجی کو مزید اسمارٹ بنانا ہے تاکہ وہ انسانوں کی طرح خود بخود ماحول سے ہی سیکھ سکیں۔
میٹا کی جانب سے جاری کیا گیا جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو ایسی صلاحیت فراہم کرے گا کہ وہ خود بخود حقیقی دنیا کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھ سکیں گی۔
میٹا کے مطابق، ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وے جیپا 2) نامی مذکورہ اوپن سورس ماڈل کو کشش ثقل (gravity) اور آبجیکٹ پرمیننس (کسی شے کے نظر سے اوجھل ہونے کے باوجود اس کے وجود کا تصور) جیسی چیزوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کا مذکورہ ماڈل یہ بھی بتانے اور سمجھانے کا صلاحیت رکھتا ہے کہ اگر کسی ٹیبل پر گیند کو پھینکا جائے تو ماڈل یہ بتائے گا کہ گیند کس سائیڈ سے گرے گا اور ایسا کیوں ہوگا؟
کمپنی کے مطابق مذکورہ اے آئی ماڈل چیزوں کی حرکت کو سمجھنے سمیت ان کی حرکتوں کی سائنسی دلیل بھی پیش کرے گا اور یہ ماڈل انسانی ذہانت کے قریب ترین ماڈل ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل خودکار گاڑیوں اور روبوٹس جیسے آلات کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے انہیں ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تربیت دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
مذکورہ اے آئی ماڈل عام انسانوں کے استعمال کے لیے نہیں ہے، اس ماڈل کے ذریعے کمپنیاں اور ادارے مشینیں، روبوٹس اور خود کار گاڑیوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے
جون
صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری
نومبر
نئی صیہونی حکومت کی آنکھ کا کانٹا
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:مسجد اقصی اور یروشلم کے علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے
جون
آرامکو آگ کی لپٹوں میں
?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یمنی فوج نے
اپریل
وزیر تعلیم نے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا
?️ 29 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا کے نئے ویرینٹ
نومبر
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی وطن پہنچ گئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں موجود مزید 62 پاکستانی رہائی
جولائی
اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی اسٹریٹجک برتری
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا شمالی محاذ میں داخل ہونا اور حزب اللہ
جون