بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ان کا افغانستان چھوڑنے کا طریقہ ہے: بولٹن

افغانستان

?️

سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ امریکی حکومت کی ساکھ میں کمی کی بڑی وجہ افغانستان سے نکلنے کا طریقہ کار ہےجس کے بعد چینی حکومت امریکی حکومت سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے پیر کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکومت کی قبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ اس کاافغانستان سے انخلاء کو نافذ کرنے کا طریقہ ہےجس کی وجہ سےبائیڈن کی مقبولیت میں 20 فیصد کمی آئی ہے۔

بولٹن نے اسکائی نیوز کو بتایاکہ میرے خیال میں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر آپ بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کے وقت کو دیکھیں تو اس کی بنیادی وجہ افغانستان سے امریکہ اور نیٹو کے انخلاء کا عالمی پھیلاؤ تھا، امریکی انتہا پسند سیاست دان نے مزید کہاکہ آپ جانتے ہیں، امریکی شہری اپنی قومی ٹیلی ویژن پر ذلیل ہونا پسند نہیں کرتے،لہذا اس کی ایک وجہ افغانستان سے باہر نکلنے کا طریقہ تھانیز اس کے علاوہ امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

بولٹن نے کہا کہ پینٹاگون کے ایک سینئر عہدہ دار نے دو ہفتے قبل سینیٹ میں گواہی دی تھی کہ امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ خراسان داعش چھ سے بارہ ماہ میں امریکہ کے خلاف حملے کر سکتی ہے اور القاعدہ 12 سے 24 ماہ میں ایسے حملے کر سکتی ہے۔

امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہمیں افغانستان کوچھوڑے ہوئے ابھی دو یا تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ نہیں گزرا ہے اور ہم ممکنہ طور پر دہشت گردانہ حملے سے صرف چھ ماہ کے فاصلے پر ہیں،مجھے یقین ہے کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ہماری سلامتی کو خطرہ ہے اور انہوں نے اسے ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ

جیل میں بیٹھے قیدی کو نہیں معلوم پاکستان ترقی کی منازل طے کرچکا ہے۔ مریم نواز

?️ 21 ستمبر 2025سرگودھا (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی

غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:ادارے UNRWA کے مطابق غزہ پر قابض فوج کے حملوں کی

ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا معاہدہ جس سے چین کو ہوگا فائدہ

?️ 17 اگست 2025ٹرمپ کا انویدیا اور اے ایم ڈی کمپنی کے ساتھ وہ انوکھا

وزیراعظم  کا جلد قوم سے خطاب کا امکان

?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا

ویتنام کے صدر مستعفی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے