سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی حالیہ کمی کے بعدیہ اپنی کم ترین سطح (41%) تک گر گئی، جس کی بڑی وجہ ریاستہائے متحدہ میں معاشی پریشانی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے ایک نئے سروے کے مطابق جو بائیڈن کی کارکردگی سے اطمینان کم ہو کر 41 فیصد رہ گیا، جس کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد امیدواروں میں بڑھتا ہوا عدم اطمینان ہے،واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے اس سروے میں پتا چلا ہے کہ 53 فیصد امریکی صدر کے طور پر بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں جبکہ چھ فیصد نے کہا کہ ان کی کوئی رائے نہیں ہے۔
امریکی ویب سائٹ ہل کے مطابق ایک نئے پول میں صدر کی 41% منظوری کی درجہ بندی ستمبر میں 44% سے تھوڑی گر گئی، تاہم جون میں 50% سے نمایاں طور پر نیچے آگئی جبکہ اپریل میں بائیڈن کی صدارت کے صرف تین ماہ بعد، 52 فیصد امریکیوں نے ان کے حق ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ یہ نیا سروے ظاہر کرتا ہے کہ ڈیموکریٹس اور آزاد امیدواروں میں بائیڈن کی حمایت میں کمی آرہی ہےجبکہ اسی فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ انہوں نے صدر کے کام کی توثیق کی جو جون میں 94 فیصد سے کم تھی تاہم اس ماہ سولہ فیصد ڈیموکریٹس نے کہا کہ وہ بائیڈن کے کام سے متفق نہیں ہیں،درایں اثنا آزاد امیدواروں میں سے 35 فیصد نے کہا کہ انہوں نے بائیڈن کی کارکردگی کی تائید کی، جبکہ 58 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی مقبولیت میں کمی ممکنہ طور پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی سمیت معاشی مسائل کی وجہ سے ہے جس نے ملک بھر میں امریکیوں کو متاثر کیا ہے،سروے کے مطابق بائیڈن معیشت میں اپنی کارکردگی سے 39 فیصد مطمئن تھےجبکہ 47 فیصد نے کرونا وائرس پر قابو پانے میں ان کی حکومت کی کارکردگی کی توثیق کی۔
مشہور خبریں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی بن سلمان سے ملاقات
ستمبر
پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنےکا فیصلہ صحیح نہیں ہے: وزیر خارجہ
دسمبر
میکرون کی حکومت 9 ووٹوں کے ساتھ عدم اعتماد سے بچ گئی
مارچ
پاکستان میں دہشتگردی کون کروا رہا ہے؟
نومبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
دسمبر
سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی
اپریل
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی تیار، سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو ارسال
دسمبر
فلسطینوں نے صہیونیوں کو جنین سے فرار ہونے پر مجبور کیا
اپریل