شدت پسندی دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ ہے:فواد چوہدری

?️

(سچ خبریں)گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے دھماکے  کے حوالے سے  ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنا لیتا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ شدت پسندی منبر، اسکول اور تھانے کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے شدت پسندی کے خلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اقدام کرنے ہوں گے جس کے لیے اتفاق رائے چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی نے دو مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے، خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ جائے وقوعہ سے تحقیقاتی ٹیم کو پستول کی گولیوں کے سات خول ملے ہیں۔ حملہ آور نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا۔ مختلف علاقوں میں لے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جارہا ہے۔ جائے وقوعہ سے مشکوک نعش کے خون اور جسم کے اعضاء کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے اوران کا ڈی این اے ٹیسٹ کر ایا جائے گا تاکہ حملہ آور کی شناخت ہو سکے اور ملوث عناصر تک آسانی سے پہنچا جاسکے، متعلقہ تھانہ خان رازق کی جانب سے مزیدکارروائی کے مراسلہ سی ٹی ڈی کو بھیجا گیا جس کے بعدواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات شامل کی گئیں

مشہور خبریں۔

ٹی ٹی پی کے متعلق وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

مدینہ میں جان لیوا حادثہ؛ درجنوں ہندوستانی زائرین کی موت

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: ہندوستانی عازمین کو لے جانے والی ایک بس، جس میں

شام کے بارے میں ترکی کے متضاد موقف

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں اردوغان کی حکومت اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ

اوباما: ایران کے خلاف جنگ کے نتائج پر مجھے شک ہے

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی

غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس تحریک نے اپنے نئے بیان میں غزہ کی پٹی

ایران سعودی عرب مذاکرات میں پیش رفت

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  نیویارک میں قائم سفان سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز نے ایک

فیصل سلطان کی عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل  

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے