?️
سچ خبریں: ایک سینئر امریکی افسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین میں جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو نیٹو تنظیم ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گی۔
سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے دفتر کے ڈائریکٹر کرنل لارنس ولکرسن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین میں جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو اگلے ایک سال کے اندر بحر اوقیانوس کا معاہدہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد نیٹو نامی فوجی اتحاد کا کوئی وجود نہیں رہے گا۔
یہ بھیہ پڑھیں: مشرقی ایشا میں نیٹو کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
انہوں نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مسئلہ زیادہ دیر تک چلے گا اور ہوسکتا ہے کہ 12 سے 15 ماہ کے اندر ہم نیٹو کا خاتمہ دیکھیں۔
ولکرسن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین میں جنگ جاری رہی اور واشنگٹن نے مستقبل قریب میں اس کے حل کے لیے اقدامات نہیں کیے تو ایسا ہی ہو گا۔
اس سینئر امریکی افسر نے نشاندہی کی کہ متعدد سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ مغربی ممالک کے باشندے یوکرین کے حوالے سے موجودہ پالیسیوں سے غیر مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یورپ کے موجودہ رہنما جلد ہی اقتدار چھوڑ دیں گے اور ان کی جگہ وہ لوگ آئیں گے جو اس فوجی اتحاد کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ کیف نے گزشتہ ماہ روس کے خلاف اپنی جوابی کاروائی شروع کرنے کے بعد سے اس ملک کے جنوب میں کچھ دیہات اور تباہ شدہ مشرقی یوکرین کے شہر باخموت کے آس پاس کے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے تاہم ابھی تک اس نے روس کی بھاری دفاعی خطوط پر کوئی خاص پیش قدمی نہیں کی ہے۔
کیف کا کہنا ہے کہ وہ جان بوجھ کر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے تاکہ روس کی مضبوط اور بارودی سرنگوں سے پھیلی دفاعی لائنوں میں زیادہ جانی نقصان سے بچا جا سکے نیز اس وقت اس کی توجہ روس کی لاجسٹک اور کمانڈ کو کمزور کرنے پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
تاہم ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرین کے جوابی حملے ناکام رہے ہیں،اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کی شام (17 جولائی) کو اس تنظیم کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ یوکرین نے مذاکرات میں حصہ لینے سے انکار کرنے کے بعد سے تقریبا اپنی پوری فوج اور تمام ہتھیار کھو دیے ہیں۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے صحافیوں کو بتایا کہ 4 جون سے یوکرین کی مسلح افواج نے جوابی حملوں کے دوران 26000 سے زیادہ فوجی اور 3000 سے زیادہ فوجی ہارڈویئر (ہتھیاروں کی اقسام) کو کھو دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل متحدہ عرب امارات کے لیے کچھ نہیں کر سکتے:انصاراللہ
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن
جنوری
قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت
?️ 21 اگست 2025قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت صیہونی کابینہ نے مشرقی
اگست
بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش کی باتوں پر مجھے جھوٹا کہا گیا، عمران عباس
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عمران عباس نے شکوہ کیا ہے
نومبر
عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ جاری
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحیٰ پرسنت ابراہیمی کی یاد میں ملک
جولائی
19 کروڑ پاؤنڈ کیس: اتنی بڑی ’گرینڈ کرپشن‘ کی مثال نہیں ملتی، عرفان قادر
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا
مئی
لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال
?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک
مئی
کملا ہیرس ایران کے ساتھ نئے جوہری معاہدے کی تلاش میں
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کی سیاست کے ماہر جوئل روبن نے کہا کہ
اگست
مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن
جنوری