?️
سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے بیت المقدس پر قابضین کے ساتھ اپنی بیعت کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر اسرائیل کا وجود نہ بھی ہوتا تو ہم اسے قائم کرنے کی کوشش کرتے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اپنے تبصرے میں صیہونی حکومت کے 7 دہائیوں کے قبضے اور جارحیت کا ذکر کیے بغیر دعویٰ کیا کہ اسرائیلیوں اور امریکیوں کو یرغمال بنایا گیا اور ان کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا گیا!
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن کی گریٹر اسرائیل کا خواب پورا کرنے کی ناکام کوشش
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ کبھی خاموش نہیں رہیں گے اور قیدیوں کے اہل خانہ سے کہیں گے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں،اگر اسرائیل کا وجود نہ ہوتا تو ہم اسے قائم کرنے کی کوشش کرتے اور اب بھی اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
جو بائیڈن نے مزید کہا کہ میں کانگریس سے آئرن ڈوم سسٹم اور اسرائیل کی حمایت کے لیے سپلائی اور امداد بڑھانے کا کہتا ہوں، اسرائیل میں جو کچھ ہوا وہ امریکہ میں 9/11 میں ہونے والے نقصان سے 15 گنا زیادہ ہے، امریکہ ان مشکل دنوں میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
امریکی صدر نے رائے عام کو منحرف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مطلوبہ اہداف اور ان کے حصول کے طریقوں کے بارے میں شفافیت ہونی چاہیے،غزہ کے ہسپتال میں کل جاں بحق ہونے والوں پر پوری دنیا سوگوار ہے! میں نے امریکی حکومت سے کہا کہ وہ غزہ کے شہریوں تک امداد پہنچانے کی کوشش کرے! اسرائیل بھی غزہ کے شہریوں کی مدد کرنے پر آمادہ ہے! ہم غزہ اور مغربی کنارے کو 100 ملین ڈالر دیں گے!
مزید پڑھیں: اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کی جائے، امریکی کانگریس کے درجنوں ارکان کا جو بائیڈن سے اہم مطالبہ
فریبانہ انداز اپناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام بھی بہت زیادہ تکلیف میں ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر
?️ 20 جولائی 2025ملا کنڈ: (سچ خبریں) خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20
جولائی
صیہونی حکومت کا فلسطینی بچوں کے ساتھ ایک نیا ظلم
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کنیسٹ کی قانون ساز وزارتی کمیٹی اتوار کو
جون
واشنگٹن میں جنگ کے مخالفین کا مظاہرہ
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:یہ مظاہرہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق جنگی مشین کے
فروری
بھارتی حکومت کشمیری عوام کے جذبات کے ساتھ مسلسل کھلواڑ کررہی ہے:فاروق عبداللہ
?️ 6 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
کورونا سے متاثرہ افراد کے بال بھی گرنے لگے
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں}کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو دیگر مسائل کے
فروری
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
فائزر اور موڈرنا ویکسینز کے حوالے سے نئی تحقیق
?️ 6 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف
جولائی
امریکی صحافی نے کن امریکی سینیٹرز کو پاگل کہا؟ اور کیوں؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے ایران پر حملہ کرنے کے
جنوری