?️
سچ خبریں:امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اب تک600 سے زائد رہائشی مکانات کو جلا کر رکھ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی جس نے سیکڑوں گھروں کو جلا کر راکھ کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق کولاراڈو کے جنگلات میں منگل کی رات اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری طورپر ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے رہائشیوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا۔
یادرہے کہ اس دوران ریسکیو اداروں کے رضا کار، محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیے،مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث اب تک 600 گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور یہ 1600 ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل چکی ہے جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ 6 شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے دھمکی آمیز خط کا مواد اسمبلی پیش کرنے کا اعلان کر دیا
?️ 8 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے
اپریل
ٹرمپ سے بڑے بڑے بھی غزہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے:حماس
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ثقافتی مشیر نے زور دے کر کہا کہ
فروری
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون
امریکہ کی مداخلت سے بھارت-پاکستان کشیدگی میں تبدیلی؛ ونس کا یوٹرن
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نائب صدر جیڈی ونس نے، جو پہلے بھارت-پاکستان جنگ
مئی
ونزوئلا کی جنگ دراصل پوری امریکی براعظم کی جنگ ہے: ونزوئلا کے صدر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا کے صدر نیکلاس مادورو نے امریکہ کی پالیسیوں کو ملک
نومبر
پوپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:پوپ فرانسس نے پہلے ایک نامعلوم کال میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
ایران کے میزائل نے اسرائیل کی قلعی کھولی
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور
نومبر
شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر
دسمبر