?️
سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک کے صوبہ دیر الزور میں واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا۔
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے،رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں تیل کے ایک بڑے ڈپو میں امریکی فوجی اڈے سے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔
یادرہے کہ دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی حملے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں جبکہ شامی حکومت متعدد بار امریکہ سے ان کے ملک کے چلے جانے کو کہہ چکی ہے لیکن امریکہ ڈٹھائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک کی تیل کی دولت کو لوٹنے میں مصروف ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں سرگرم دہشت گرد گرہوں کے پشت پناہی کرتے ہوئے ان کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دے رہا ہے ۔
شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی
فروری
بحیرہ جاپان کے پانیوں میں روسیوں کا وسیع بحری تجربہ
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:المیادین کے مطابق روسی ذرائع نے بحیرہ جاپان کے پانیوں میں
جون
وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل
ستمبر
برطانوی پولیس نے شاہی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے واقعے کی اطلاع دی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کی گرفتاری کا اعلان
جون
پاکستان نے بھارت میں زیرحراست کشمیری قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ
اپریل
یمن کا ایران کی حمایت اور امریکہ و اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلانِ: "ہمارا ہاتھ ٹرگر پر ہے”
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں ایران اور
مارچ
پی ٹی آئی کا طرز سیاست شدت پسندانہ ہے۔ ناصر حسین شاہ
?️ 19 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی
جنوری
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
فروری