🗓️
سچ خبریں:بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی میزائل سسٹم کی فراہمی پر غور کر رہا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اب بھی یوکرین کو ATACMS کی فراہمی پر غور کر رہا ہے۔
واشنگٹن سے ریاست ڈیلاویئر کے لیے روانگی سے کچھ دیر پہلے بائیڈن نے ایک متعلقہ سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ مسئلہ اور یوکرین کو ٹیکٹیکل فوجی نظام کی فراہمی ابھی بھی جاری ہے۔
دریں اثنا امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹر جان کربی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ امریکہ کا ابھی تک ATACMS کو یوکرین منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ تین دن پہلے متعدد کانگریس اراکین نے اپنے ملک کو جدید ہتھیار بھیج کر یوکرین میں مزید جنگ بھڑکانے پر زور ،صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں، انہوں نے یوکرین کو یو ایس آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) فراہم کرنے کا کہا۔
واضح رہے کہ یہ درخواست امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے F-16 جنگی طیاروں کو یوکرین بھیجنے کے لیے ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپان میں گروپ آف 7 کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی جلد ہی یوکرینی پائلٹوں کو ایف 16 اڑانے کی تربیت دینا شروع کر دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی حکام نے پہلے کہا تھا کہ فراہم کیے گئے ہتھیاروں اور آلات سے یوکرین کو مشرقی یوکرین میں خاص طور پر ڈونیٹسک اوبلاست کے باخموت شہر کے ارد گرد ہونے والی شدید لڑائی کے دوران ایک طویل مدتی تعطل کو توڑنے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
🗓️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون
قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف
🗓️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل
مئی
غزہ جنگ میں بائیڈن کا رول
🗓️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:اتوار کو شائع ہونے والے ایک امریکی میڈیا پول کے نتائج
نومبر
لاہور میں امریکی قونصل خانے کے سامنے عوامی مظاہرہ
🗓️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: لاہور میں سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت پر
ستمبر
پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدہ نہیں ہوا: دفتر خارجہ
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے
اکتوبر
روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں: ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو
فروری
انسانی اسمگلنگ میں 10 گنا اضافہ؛برگزیٹ کا نتیجہ
🗓️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:دی گارڈین نے ایک این جی او کی رپورٹ کا حوالہ
اکتوبر
امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز
🗓️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین
فروری