جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو 3 سال کے لیے وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) (13) کے تحت دی ہے۔

خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اقبال حمید الرحمٰن کو وفاقی شرعی عدالت کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی تجویز دی تھی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں تجاویز کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی تھی، سپریم کورٹ کے تیسرے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود نے اس عہدے کے لیے اقبال حمید الرحمٰن کا نام تجویز کیا تھا۔

واضح رہے کہ اقبال حمید الرحمٰن 2013 سے 2016 تک سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں، 2016 میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر قانونی تعیناتیوں کے الزامات کے بعد عدالت کے اعلیٰ جج کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہیں 3 جنوری 2011 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں 25 فروری 2013 کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر تعینات کیا گیا۔

سپریم کورٹ سے انہوں نے اُس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب 2011 سے 2012 کے آخر تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے کی گئی تعیناتیوں، ڈیپوٹیشنز اور دوبارہ تعیناتیوں کو سپریم کورٹ کے اس وقت کے جج امیر ہانی مسلم نے غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد وقاص کی جانب سے اقبال حمید الرحمٰن کی بحالی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک ریفرنس بھیجے جانے کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہوگئے تھے۔

اقبال حمید الرحمٰن کا تعلق قانونی چارہ جوئی کرنے والوں اور ججز کے خاندان سے ہے، ان کے والد مرحوم جسٹس حمود الرحمٰن کو 1953 میں مشرقی پاکستان کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا جہاں سے 1954 میں انہیں ڈھاکا ہائی کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دی گئی۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:  خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری

ایکس کے حریف ’بلیواسکائی‘ کا قابل اعتماد اکاؤنٹس کیلئے بلیو چیک متعارف کرانے کا فیصلہ

?️ 24 اپریل 2025سچ خبریں: ایکس کے حریف ’بلیو اسکائی‘ نے پیر کے روز کہا

گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر

مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر پاک-بھارت تعلقات بے معنی ہیں: حریت کانفرنس

?️ 1 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ

امریکہ اور برطانیہ کے متعدد شہروں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:برطانوی دارالحکومت اور متعدد امریکی شہروں کے ہزاروں شہریوں نے مظلوم

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری، ہیکرز نے کرپٹو ایکسچینج سے ڈیڑھ ارب ڈالر چوری کرلیے

?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: کرپٹو کرنسی ایکسچینج ’بائی بٹ‘ نے سائبر سکیورٹی ماہرین سے

فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے