?️
سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل کے اہلکاروں نے اس جیل کے مختلف حصوں پر چھاپے مارے اور اشتعال انگیز طریقے سے فلسطینی قیدیوں کے کمروں کی تلاشی لی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ النقب جیل کے حکام نے اس جیل کے مختلف حصوں پر چھاپے مار کر فلسطینی اسیران کے کمروں کی اشتعال انگیز تلاشی لی جس کے نتیجے میں جیل کے حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمعرات کو اپنا کھانا واپس کردیں گے اور صہیونی کابینہ کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر کی قیدیوں کے خلاف جیل انتظامیہ کی غیر انسانی کارروائی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔
فلسطین کے قیدیوں کے اطلاعاتی دفتر نے مزید کہا کہ صہیونی جیل انتظامیہ کے جابر فوجیوں نے دوسری مرتبہ النقب جیل کے وارڈ 28 پر چھاپہ مارا اور قیدیوں کے کمروں کی تلاشی لی، فلسطینی قیدیوں کے نگراں ادارے نے اعلان کیا تھا کہ ریمون، عوفر، مجدو، جلبوع اور النقب جیلوں میں قیدیوں نے اپنے خلاف جیل حکام کے اقدامات اور صہیونی کابینہ، خاص طور پر صیہونی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئرکی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجاً بدھ سے نافرمانی شروع کر دی ہے۔
درایں اثنا صہیونی پارلیمنٹ(Knesset)نے صیہونیت مخالف کارروائیاں کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے قانون کے مسودے کی پہلے مرحلے کی منظوری دی،واضح رہے کہ عوتثامہ یہودیت نامی پارٹی کے ممبر صہیونی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پیش کیا جانے والے قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ عدالت آباد کاروں کے خلاف کاروائیاں کرنے والوں کو سزائے موت دے۔
درایں اثناء نیتن یاہو کی کابینہ کے قانونی مشیر نے اس قانون پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر قرار دیا اور کہا کہ یہ کاروائی فلسطینیوں پر دباؤ ڈالنے اور فاشسٹ پالیسی کو نافذ کرنے کے نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے اقدام کے عین مطابق ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی معاشرے میں بدامنی کے وقت ایسے قانون کی منظوری سے صیہونی آباد کاروں کے احتجاج کے علاوہ فلسطینیوں کی طرف سے ملک گیر بغاوت کا باعث بھی ہو سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں
?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ
دسمبر
انٹرنیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پی ٹی سی ایل
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی
جنوری
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
عمران خان کے خلاف سب چور ایک ہوگئے: فواد چوہدری
?️ 14 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان
فروری
مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ
جون
ممالک حیران کیوں نہیں ہیں کہ غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے G20 اجلاس میں کہا کہ G20
نومبر
لبنان پر حملے کے باوجود نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں
اکتوبر
بھارتی سفارت کار ناپسندیدہ شخص قرار، پاکستان کا 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام
مئی