?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون براموف سے رابطہ کرکے کثیرجہتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا عزم دہرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کرکے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات کے فالو اپ کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات کی گئی۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی اقدام اور قطر کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ اشتعال انگیزی خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث بن رہی ہے، اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے باعث خطہ پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، اسرائیلی حملے سے خطے میں امن و سلامتی کو سنگین خطرے سے دوچار کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے بین الاقوامی قوانین اور تسلیم شدہ عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ ملکر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکی درخواست کی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ہنگامی بحث کے انعقاد کا مطالبہ کیاہے، پاکستان نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، پاکستان، قطر کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کااعادہ کرتا ہے، عالمی برادری اسرائیل کی شدید مذمت کرے اور اس کیخلاف مؤثر اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے مفتی: امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ کو
مارچ
شہر میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 2 ہزار روپے کا چالان
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں ون وے کی
فرانسیسی حکام کی غزہ امدادی قافلے کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پر باضابطہ تحقیقات
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: پیرس نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس
جون
اسرائیل ٹرمپ کو کیا تحفہ دینے والا ہے :واشنگٹن پوسٹ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، امریکی
نومبر
مصر کے نئے منصوبے کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: ون نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مصر
اپریل
ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل
?️ 7 فروری 2026ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست
فروری
سفارتکاری کے راستے کھلے ہیں:ایران
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب کیٹرین کالونا کے
جولائی
بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر