الدہیشہ کیمپ پر صیہونیوں کا حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار

الدہیشہ

🗓️

سچ خبریں:صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں رام اللہ میں واقع الدہیشہ کیمپ پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں الدہیشہ کیمپ پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق الدہیشہ کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ صیہونیوں نے لڑائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا،یادرہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں جبکہ فطری طور پر ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا اور ا س کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہوگی جو ہمیں رد عمل پر مجبور کر رہی ہے اس لیے کہ وہ فلسطینی قیدیوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے جبکہ صیہونی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے پاس فلسطینیوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 150 فیصد تک اضافہ موخر

🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی اہم رپورٹ، متعدد ممالک نے خدشات کا اظہار کردیا

🗓️ 31 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں)  عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے

اسرائیل اب عسکری طور پر جیتنے کے قابل نہیں رہا،وجہ؟

🗓️ 21 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے سابق صدر ایمل لحود نے اس بات پر زور

مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر موتی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا

غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کی سرحد پر واپسی مارچ کے دوران صہیونی

کیا صیہونی فوج میں حماس کو شکست دے سکتی ہے؟ امریکہ کیا کہتا ہے؟

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: ایک طرف جہاں نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ

فیس بک اور انسٹاگرام نے بھارت میں مسلم مخالف اشتہارات منظور کیے، رپورٹ

🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: دو نجی اداروں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

سعودی عرب کا حج کے لیے اہم شرائط کا اعلان

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کرنے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے