شہبازشریف کا بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، عطاء تارڑ بطور گواہ پیش

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیانِ حلفی قلمبند کرایا۔

عطاء تارڑ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پانامہ کیس کے دوران رشوت کی پیشکش کے الزامات مختلف ٹی وی پروگرامز اور عوامی اجتماعات میں بار بار دہرائے، جو بدنیتی پر مبنی تھے۔

عدالت کے استفسار پر عطا تارڑ نے شہباز شریف کے سیاسی کیریئر اور انتخابی کامیابیوں کا تفصیلی حوالہ دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کے گزٹڈ نوٹیفکیشنز بھی بطور شواہد پیش کیے۔ عدالت نے بعض دستاویزات پر اعتراضات کے باوجود انہیں جمع کروانے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عطاء تارڑ کو جرح کے لیے 15 نومبر کو طلب کرلیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بنچ سے آئینی عدالت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مضبوط بنانا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات پہلے بھی غیر جماعتی بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں اور اب بھی وقت پر ہونے چاہییں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل 120 سماعتوں میں التواء لے چکے ہیں، مگر اب یہ کیس اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مشہور خبریں۔

گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟

?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ

امریکی قابضین کے ہاتھوں مزید شامی تیل کی چوری

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی جارحیت پسندوں نے

سدھارتھ شکلا کا نام  ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ

ھآرتض: جنگ کا خاتمہ اسرائیل کو بین الاقوامی فورمز پر مقدمہ چلانے سے نہیں روک سکے گا

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ھآرتض کے مطابق غزہ جنگ کا خاتمہ بھی

ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک کا تحقیقات کا اعلان

?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ادھوری پرنٹنگ والے نوٹوں کی

اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ: شہباز گل نے اپوزیشن کو ایک بار پھر الیکشن ریفارم کی دعوت دے دی

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق یوسف رضا گیلانی کی

سعودی اور اماراتی جیلیں آزادی اظہار رائے کے مجرموں کا قبرستان

?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی دو تنظیموں نے آزاد رپورٹوں میں بتایا ہے

یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے