مطالبہ کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں،بیرسٹرگوہر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، چیف الیکشن کمشنر متنازعہ ہو چکے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرآزدانہ اور شفاف الیکشن میں ناکام ہو چکے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180سے زائد سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔وہی حکومت چلتی ہے جو عوامی مینڈیٹ سے آتی ہے۔فارم 45الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45کے تحت نتائج کا اعلان کیا جائے۔

ہم پرسوں میں الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست دینگے۔بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے بچوں کوفی الفور تحفظ دیا جائے۔میڈیا کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم نے کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ہم نے الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کو بھی سپورٹ کیا ہے ان کے ساتھ بھی ہمارا معاہدہ ہے۔

سنی اتحاد کے ساتھ اتحاد کے میں بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد اور اپنے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماوٴں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے، یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے معاہدہ ہوگیا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ایران عرب معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی کمزوری کا نتیجہ ہے: صیہونی اہلکار

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایران اور سعودی

روس کا ایران سے اظہارِ یکجہتی

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی

صیہونی حکومت کی مغربی پٹی کو ہڑپ کرنے کی نئی سازش

?️ 15 فروری 2026سچ خبریں:صیہونی کابینہ نے مغربی پٹی کی زمینوں کو ضم کرنے اور

ڈوڈہ:گستاخانہ مواد کیخلاف زبردست احتجاج ،انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بند

?️ 5 اپریل 2025جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

آبنائے ہرمز سے باب المندب تک؛ متعدد ناکہ بندیوں نے عالمی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں:ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز اور باب المندب میں کشیدگی کے

بظاہر آئندہ ماہ میری شادی ہے، کبریٰ خان

?️ 20 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ کبریٰ خان نے ذو معنی انداز میں

کروشیا نے بھی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی ترکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے