?️
سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ نہیں ڈھانپتی ہیں ان کے مرد رشتہ داروں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے یا سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے ہفتے کے روز افغان خواتین کو عوامی مقامات پر اپنے چہرے ڈھانپنے کا حکم دیا، یہ حکم طالبان کے ایک سینیئر عہدہ دار کی طرف سے جاری کیا گیا اور توقع ہے کہ اس سے بین الاقوامی برادری اور بہت سے افغانوں کی جانب سے ردعمل سامنے آئے گا۔
افغانستان کی وزارت برائے فروغ شریعت کے ترجمان نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس گروپ کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی خاتون گھر سے باہر اپنا چہرہ نہیں ڈھانپتی ہے تو اس کے والد یا اس کے قریبی رشتہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسے بالآخر قید یا سرکاری ملازمتوں سے نکال دیا جائے گا، طالبان نے مزید کہا کہ چہرے کو ڈھانپنے کے لیے مثالی نیلے رنگ کا برقعہ ہے جو 1996 سے 2001 تک طالبان کی عالمی علامت رہا ہے، اگرچہ افغانستان میں زیادہ تر خواتین مذہبی وجوہات کی بنا پر سر پر اسکارف پہنتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ گروپ مغربی حکومتوں کے شدید دباؤ میں آچکا ہے لیکن طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے بعض مذہبی اسکالرز اور اسلامی ممالک بھی اس لہر میں شامل ہوگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا
فروری
روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا ہے پاکستان نے فارمولا دے دیا۔
?️ 3 مارچ 2022 روس یوکرین تنازعہ کیسے حل ہو سکتا پاکستان نے فارمولا دے دیا
مارچ
کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی پر بڑا حملہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے
?️ 8 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک ایک شخص نے جان بوجھ کر
جون
اسرائیلی فوج اور پولیس کی سرگرمیاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے عدلیہ اور قانونی کمیٹی کے اجلاس میں
مئی
غزہ جنگ امریکہ کے گلے کی ہڈی
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی
نومبر
پاکستان آج عالمی سطح پر اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگیا۔ احسن اقبال
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
اکتوبر
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
روسی فوجی اہلکار: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں مکمل شکست سے بچا لیا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: روسی فوج کے سینٹرل ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ
جون