ایران پر کسی بھی امریکی جارحیت کی صورت میں ہم غیرجانبدار نہیں رہیں گے

لبنان

?️

ایران پر کسی بھی امریکی جارحیت کی صورت میں ہم غیرجانبدار نہیں رہیں گے
 لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب‌الله کے وفاداری بر مزاحمت گروپ کے رکن حسین الحاج حسن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ فوجی حملے کی صورت میں حزب‌الله خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔
راصد نیوز کے مطابق الحاج حسن نے کہا اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ہم غیرجانبدار نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ نعیم قاسم کے موقف پہلے ہی واضح اور غیر مبہم ہیں، اور اس میں کسی وضاحت کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں حزب‌الله کے سربراہ نے لبنان میں ایران کے ساتھ یکجہتی کے اجتماع میں کہا تھا کہ وہ ایران اور علی خامنہ‌ای کے ساتھ کھڑے ہیں، اور کسی بھی خطرے کو صرف ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ دو ماہ کے دوران کئی فریقین نے حزب‌الله سے یہ سوال کیا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملہ کریں تو کیا کردار اختیار کریں گے، جس کا جواب یہ تھا کہ حملے کی صورت میں ہم دفاع کریں گے، اور اس وقت فیصلہ کریں گے کہ کس طرح ردعمل دیا جائے، لیکن ہم غیرجانبدار نہیں ہیں۔ دفاع کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کو اپنے مقاصد کے حصول کی اجازت نہ دی جائے، چاہے طاقت برابر نہ ہو۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین میں خوفناک آتشزدگی؛ امونیا کے ٹینکوں میں دھماکے کا خطرہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ شمالی فلسطین میں آج صبح لگنے والی آگ آہستہ آہستہ

آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ممکن نہیں ہے: وزیر خزانہ

?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے

اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار

?️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد

ایران کی ڈرون طاقت پر صیہونیوں کو تشویش

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکام جوبائیڈن کے سفر کے دوران نئے اینٹی ڈرون لیزر

عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی

?️ 2 جولائی 2024 سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر

لاہور ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معطلی کا شکار ہوگیا

?️ 26 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے علامہ اقبال

عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا

پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے