افریقہ میں داعشی حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

افریقہ

🗓️

سچ خبریں:نیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نائجیریا کی فوج کے اس ملک میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے میں امینو دانی جو افریقہ میں داعش کا ماسٹر مائنڈ کہلاتا تھا، مارا گیا۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی فوج نے اعلان کیا کہ امینو دانی جو مغربی افریقہ میں داعش کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھا،اس دہشتگرد تنظیم کے اجلاس کے موقع پر نائیجیریا کے فضائی حملے میں مارا گیا، نائجیریا کی فوج نے مزید کہا کہ ملک کی فضائیہ کے دو طیاروں نے اس ملک کے مرکز میں واقع قصبے کوریب میں امینو دانی کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کو نشانہ بنایا۔

نائیجیرین فوج کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا شخص کیمرون، نائجیریا اور چاڈ میں داعش کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، واضح رہے کہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہ اب تک نائجیریا، مالی اور برکینا فاسو میں بہت سے حملے کر چکے ہیں اور اس ملک کے ساتھ ساتھ نائجیریا کے علاقوں کو بھی کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

جبکہ ساحل کے علاقے میں تشدد کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، یاد رہے کہ ایسا اس وقت ہوا ہے جبکہ اس علاقے میں غیر ملکی افواج اور اقوام متحدہ کے امن دستے موجود ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

حماس کی حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی کی تقلید

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج  نے

کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی

مائیکروسافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کیلئے سائبر حملوں کا خطرہ

🗓️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) مائیکروسافٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس

پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ

🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ

شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم

🗓️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین

فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی

🗓️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

صبا قمر نے عید پر بھی مداحوں کے دل جیت لئے

🗓️ 22 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری

پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کرنے کا امکان

🗓️ 6 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنجاب میں ایک بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے