سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر معمولی بیان میں اپنی شکست کا اعتراف کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرتسی ہالوی نے ایک تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور میں اس کا مطلب بھی اچھی طرح سمجھتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل 13 نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں اس حکومت کی فوج کے مشترکہ عملے کے سربراہ ہرتسی ہالوی کی موجودگی میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات شائع کی ہیں۔
اس ملاقات میں ہرتسی ہالوی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو جبالیا (غزہ کے شمال میں ایک علاقہ) پر دوبارہ حملہ کرنا چاہیے، کیونکہ غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے کے لیے حماس کے علاوہ کسی اور طاقت نہیں ہے!
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہاں (جبالیا ) اور دیگر علاقوں میں حماس کی بنیادی طاقت کو تباہ کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں کو بار بار دہرانا ہوگا لیکن یہ کوششیں بے سود، مایوس کن اور تھکا دینے والی ہیں۔
صیہونی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے نیتن یاہو اور دیگر عسکری اور سیاسی رہنماؤں سے بھی کہا کہ وہ غزہ جنگ کے لیے حکمت عملی کے تعین میں سنجیدگی سے کارروائی کریں۔
اس سے قبل بعض اعلیٰ صہیونی فوجی حکام نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد کے دن کے لیے ان کے پاس کوئی واضح منصوبہ اور حکمت عملی نہیں ہے۔
ادھر کل ایک ریٹائرڈ اسرائیلی جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو نے رفح پر حملہ صرف اپنی کابینہ کے خاتمے کو روکنے کے لیے کیا۔
القسام کے مجاہدین نے متعدد اسرائیلی فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی کرنے کا اعلان کیا اور بعد میں دشمن نے اس آپریشن میں 4 فوجیوں کے ہلاک اور 2 کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔
القسام کے اس کمانڈر نے بیان کیا کہ ہمارے مجاہدین نے پہلے گھات لگا کر پیچھے ہٹنے کے بعد اسرائیلی فوج کے ایک دوسرے گروہ کے ساتھ جھڑپ کی، اس آپریشن میں دشمن کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
چند گھنٹے قبل قدس گروپوں نے اعلان کیا تھا کہ ان گروہوں کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کے مشرق میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 4 آپریشن شروع کیے ہیں۔
1۔ آتشیں اسلحے اور اینٹی آرمر راکٹوں کے ساتھ قابض افواج کے ساتھ شدید تصادم
2۔ اسرائیلی فوج اور قابضین کے فوجی ساز و سامان پر مارٹر حملے
3۔ مزایا کے علاقے میں مارٹر گولوں سے صیہونی افواج اور فوجی ساز و سامان کو نشانہ بنانا
4۔ جبالیا کی سول انتظامیہ کے اطراف اسرائیلی فورسز پر مارٹر حملہ
دوسری جانب فلسطینی جہاد اسلامی کی عسکری شاخ قدس بٹالین نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان بٹالین کے مجاہدین فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالینز کے مجاہدین کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں رفح کے مشرق میں گھسنے والے صہیونی فوج کے فوجیوں اور ہتھیاروں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
نیز شہداء الاقصی بٹالین نے بتایا کہ ان بٹالین کے مجاہدین غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کی پیش قدمی کے محور میں صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ بہت زیادہ جھڑپیں کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ شہداء الاقصی بٹالین نے الشوکہ قصبے میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور ہتھیاروں کو بھاری مارٹروں سے نشانہ بنایا
ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ جبالیا کیمپ کے مشرق میں ابو زیتون اسکولوں کے پیچھے اس فلسطینی مزاحمتی گروپ کے مجاہدین کے شدید تصادم کی خبر دی۔
نیز غزہ کی پٹی کے ارد گرد صہیونی بستیوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے جاری ہیں۔
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع صہیونی بستیوں سدیروت اور ناحال عوز پر بمباری کی ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی فوجی امور کے ماہر نے صہیونی حکومت کی شکست کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کردیا
ان ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق غزہ کی پٹی کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کی اس لہر کے بعد صہیونی بستیوں سدیروت اور ناحال عوز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔