?️
اسرائیل کی امریکہ سے انصاراللہ کے حملوں کی روک تھام کے لیے شرم الشیخ معاہدے میں شمولیت کی درخواست
ایک صہیونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ یمن کی انصاراللہ تحریک کی جانب سے اسرائیلی جہازوں پر حملوں کی روک تھام کو شرم الشیخ میں ممکنہ فائر بندی معاہدے کا حصہ بنایا جائے۔
یمنی چینل المسیرہ کے مطابق، صہیونی اخبار کالکالیست (Calcalist) نے رپورٹ دی ہے کہ ایلات بندرگاہ اب بھی بند ہے اور بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے بحر احمر کے راستے اسرائیلی بندرگاہوں کی جانب جہاز بھیجنا بند کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب کی حکومت تاحال اس بحران کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل کو اقتصادی طور پر شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کالکالیست کے مطابق، ایلات بندرگاہ کے حکام نے واشنگٹن میں امریکی سفارتخانے سے رابطہ کر کے درخواست کی ہے کہ بحر احمر میں اسرائیل پر جاری انصاراللہ کے بحری محاصرے کے مسئلے کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی مذاکرات میں شامل کیا جائے۔
یاد رہے کہ یمنی انصاراللہ تحریک نے گزشتہ ماهوں میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوتے، وہ اس محاصرے کو ختم نہیں کرے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ کی اچانک موت واقع ہوگئی
?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے
اپریل
افغانستان میں خونی عید، جنگ بندی کے باوجود بم دھماکوں سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 13 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے
مئی
حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر قانونی مشکلات کا سامنا
?️ 28 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) حکمران اتحاد کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے
نومبر
اپنے بیٹے سے مار کھانے والے وزیر اعظم
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کی ایک نمایندہ نے قابض وزیر اعظم بنیامین
فروری
داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس
جولائی
آئی ٹی ماہرین کاحکومت سے مالی نقصانات سے بچنے کے لیے وی پی این پر پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ
?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وی پی این رجسٹریشن پالیسی پاکستان کے آئی
دسمبر
شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت
جولائی