?️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام صارفین شدید مشکلات اور مارکیٹ میں بے چینی کا شکار ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے زائد عرصے تک شرحِ سود میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام رہا، مگر اب صارفین کو گندم اور اس سے بننے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، مارچ میں گندم کی فصل کٹائی گئی تھی لیکن پیداوار توقعات سے کم رہی، جس نے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مویشی اور پولٹری سیکٹر میں گندم کے استعمال سے سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے کیونکہ بڑی مقدار میں گندم جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کراچی اور دیگر علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے سبزیوں کی رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کیا، جس سے قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک کراچی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 640 روپے سے بڑھ کر 660 روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح فائن آٹے کی فی کلو قیمت 93 روپے سے بڑھ کر 95 روپے ہو گئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1 ہزار 500 سے 1 ہزار 800 روپے میں مل رہا ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 1 ہزار 350 سے 1 ہزار 700 روپے میں دستیاب تھا۔
کراچی ہول سیلرز گروزرس ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین راؤف ابراہیم کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت جولائی میں 62 روپے فی کلو سے بڑھ کر 72 روپے ہو گئی ہے، جب کہ مارچ میں جب سندھ کی گندم مارکیٹ میں آئی تھی تو یہ 55 سے 56 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔
گندم کی اس تیزی سے بڑھتی قیمت نے آٹے کی قیمتوں کو بھی اوپر دھکیل دیا ہے، ہول سیل ریٹ میں آٹا نمبر 2.5 اور فائن آٹا بالترتیب 74 اور 79 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81 اور 85 روپے تک جا پہنچے ہیں۔
یہ رجحان صرف کراچی تک محدود نہیں ہے، ملک بھر میں بھی گندم اور آٹے کی اوسط قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1 ہزار 480 سے 1 ہزار 800 روپے کا ہے، 10 کلو گندم کا تھیلا 709 روپے اور ایک کلو فائن آٹا 97.53 روپے کا ہو گیا ہے۔
ابراہیم کے مطابق ریٹیلرز بھی ہول سیل میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد صارفین پر مزید 10 روپے فی کلو کا بوجھ ڈالیں گے، سندھ اور پنجاب میں اس سال کٹائی کے باوجود گندم کا بحران سر اٹھانے لگا ہے اور قلت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
تخمینہ ہے کہ اس سال حاصل ہونے والی 2 کروڑ 30 لاکھ ٹن گندم میں سے 30 سے 40 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی مویشی سیکٹر میں استعمال ہو چکی ہے، یہ استعمال عیدالاضحیٰ سے پہلے شروع ہوا اور ابھی بھی جاری ہے، یہ اندازہ شدہ 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن کی پیداوار سے نمایاں کمی ہے، جو رسد کو مزید دبا رہی ہے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
ابراہیم نے مویشیوں کی خوراک میں گندم کے استعمال پر پابندی لگانے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی اور سرکاری گوداموں میں گندم ذخیرہ کرے تاکہ بحران سے بچا جا سکے۔
مہنگی سبزیاں
گندم کے ساتھ ساتھ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کی سبزی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، مثال کے طور پر ٹماٹر کی قیمت 100 سے 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے، پیاز 50 سے 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ہری پیاز 300 روپے سے بڑھ کر 500 سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دیگر سبزیاں جیسے کدو اور توری بھی 80 سے 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔
نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے کے فلاحی انجمن ہول سیل سبزی مارکیٹ کے صدر حاجی شجیہان نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بارشوں سے پیدا ہونے والے سپلائی کے مسائل کو قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ برآمد کنندگان اچھی کوالٹی کی پیاز بیرونِ ملک بھیج رہے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ریٹیلرز سپلائی کم ہونے کا فائدہ اٹھا کر صارفین سے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔
دالوں کی مارکیٹ میں بھی ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں بڑا فرق ہے، اچھی کوالٹی کی ماش، مونگ، مسور اور چنا کی ہول سیل قیمت 240 سے 340 روپے فی کلو ہے، جب کہ ریٹیلرز یہی دالیں 280 سے 420 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
مسلسل بڑھتی قیمتوں اور مزید اضافے کے خدشات کے باعث صارفین شدید دباؤ میں ہیں اور انہیں حکومت کی صلاحیت پر سوال ہے کہ وہ اس صورتِ حال کو کس طرح قابو پائے گی۔


مشہور خبریں۔
انتہا پسند صیہونی وزیر کی غزہ جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی مخالفت
?️ 2 جون 2025سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکہ کے خصوصی
جون
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی
کینیڈین وزیر اعظم سیاسی عہدوں کو کس لقب سے نوازا؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ وہ اگلے
مارچ
ترکی میں داعش سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ نے داعش دہشت گرد گروہ سے
مئی
غزہ کی جہنم کا بیان؛ میں نے اس لیے لکھا کہ درندے مجھے مٹا نہ دیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کے ملبے کے ڈھیروں کے درمیان، جہاں کے محلے صفحہ
دسمبر
وزیراعظم کے دورۂ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی
نومبر
امریکہ میں ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ / 1 ہلاک، 13 زخمی
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں واقع ایک شاپنگ مال
ستمبر
صیہونی طیارے کی سعودی عرب میں آمد
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک صیہونی طیارے کی سعودی عرب کے
مئی