ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

?️

کراچی ( سچ خبریں ) ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوۓ تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ  50MP AF Portrait Selfie  کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔ پاکستان میں پہلی بار 50 میگاپکزل سیلفی کیمرہ سے مزین، دلکش ڈیزائن کا حامل ویوو V23e متعارف کروا دیا گیا۔

ویوو نے سمارٹ فون کی دنیا میں سیلفی فوٹوگرافی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرتے ہوۓ تمام فیچرز اور جدتوں سے آراستہ  50MP AF Portrait Selfie  کیمرے کا حامل اپنا نیا سمارٹ فون ویوو V23e پاکستان میں متعارف کروا دیا۔یہ سمارٹ فون ستاروں سے بھری ایک محفل میں متعارف کروایا گیا جس میں ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر اور سپر اسٹار فہد مصطفیٰ، باصلاحیت اداکارہ مریم نفیس اور صبور علی، پاکستان میں جانے پہچانے ٹیکنالوجی KOLs علی عباس اور اکرم علی نے شرکت کی- جبکہ میزبانی کے فرائض باصلاحیت اداکار اظفر رحمان نے ادا کیے۔

اس تقریب میں ابھرتی ہوئی گلوکارہ ماریہ عنیرا نے مسحورکن پرفارمنس  بھی دی ۔علاوہ ازیں لائیو ناظرین کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اس ایونٹ کا حصہ بننے اور ویوو کے دلچسپ تحائف جیتنے کا موقع بھی ملا۔V23eکو نہ صرف حرکت کے اثر کے بغیرانتہائی شفاف رزلٹ کے ساتھ بہترین سیلفی کھینچنے کے لیے تیار کیا گیا ہے بلکہ اس میں پہلے سے بہتر آٹوفوکس اور پوٹریٹ  فیچرز بھی موجود ہیں۔ رات کی تاریکی میں بہترین نائٹ پوٹریٹ کے لیے اس میں "اے-آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ” موڈ بھی ہے۔

مزید برآں یہ سمارٹ فون اپنے ڈبل ایکسپوژر موڈ، نئے اور بہتر ڈوئیل-ویو ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے فیچرز کے ساتھ فوٹوگرافی کے تجربے کو اور بھی شاندار بنا دے گا۔ ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ محمد زہیرچوہان کا کہنا تھا کہ "ویوو کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کی ضروریات کا خیال رکھے۔

پاکستانی صارفین کی مانگ ہے کہ اچھی قیمت میں ایک بہترین سیلفی کیمرہ سمارٹ فون حاصل کیا جائے۔ ویوو V23e  کو خاص طور پر ان ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوۓ تخلیق کیا گیا ہے جس میں اس وقت کا بہترین فرنٹ کیمرہ، تمام جدید ترین فیچرز کے ساتھ موجود ہے تاکہ صارفین سیلف پوٹریٹ کے تجربے کو اپنے تخلیقی ذوق کے ہمراہ مزید پرلطف بنا سکیں۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے

امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف

نیب نے پولیس اور رینجرز سے مددلینے کا فیصلہ کیا

?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی

عراق امریکہ کے خلاف سلامتی کونسل میں کرنے والا ہے؟

?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے صوبہ بابل میں اس ملک

عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

اردگان کے خلاف نیتن یاہو کی بکواس اسرائیل کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہے: ترکی

?️ 22 اگست 2026سچ خبریں: ترکیہ کی صدارتی دفتر برائے رابطہ نے بنیامین نتن یاہو

بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم

?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ

?️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے