🗓️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بین الاقوامی فورمز میں فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور مسجد الاقصی میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعادہ کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
رشیا ٹوڈے نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی روس کی صدارت کے موقع اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ہم منصب ریاض سلامہ کے ساتھ فلسطین اور مغربی ایشیائی خطے (مشرق وسطی) کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ روس نے ہمیشہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر انسانی اور پرتشدد اقدامات کی مخالفت کی ہے اور فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کے حق کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی فورمز پر حل کرنے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاسوں میں۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس ہمیشہ تمام شعبوں اور بین الاقوامی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کی ترقی ماسکو کی خارجہ پالیسی کے اصولوں کا حصہ ہے۔
اس ملاقات میں ریاض سلامہ نے فلسطینی کاز کی حمایت میں روسی وزیر خارجہ کے مؤقف تعریف کی اور کہا کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات کو تباہ کرکے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی کاروائیوں کا ارتکاب کرنے میں اپنے جارحانہ رویے کو جاری رکھا ہوا ہے جبکہ بین الاقوامی تنظیمیں اس معاملے میں خاموش ہیں، ہم فلسطین میں قابضین کے نسل پرستانہ اقدامات کے خاتمے اور مسجد الاقصی میں فلسطینی مخالف آباد کاروں کی غیر معمولی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری
سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
🗓️ 8 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ
اپریل
صہیونی کابینہ کی مقبولیت میں کمی
🗓️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے غزہ کی جنگ کی دلدل میں دھنسنے
جون
اسرائیلی کپ ایک ترک ایگزیکٹو نے بنایا تھا
🗓️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی کمپنی اسٹاربکس کی اسرائیل کو سپورٹ ابھی بھی خبروں
دسمبر
کچھ افراد چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیں
🗓️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا
اپریل
الجزیرہ کے فلسطینی اینکر کے ایران سے متعلق ٹوئٹ پر سعودی شہزادہ ناراض
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:قطر کے الجزیرہ چینل میں کام کرنے والے فلسطینی اینکر جمال
دسمبر
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے کے فور منصوبہ کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرنے کا مطالبہ
🗓️ 17 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم
دسمبر
سعودی عرب کی کھیلوں کے ذریعے اپنی امیج بحال کرنے کی بے سود کوشش
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب میں جبر
اگست