?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کیا جاچکا ہے اور میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حوالے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔
واضح رہے کہ دو ارب ڈالر کی یہ رقم گزشتہ ہفتے واجب الادا ہو چکی تھی لیکن رول اوور کے بعد پاکستان کو اب ادائیگی کے لیے مزید مہلت میسر ہو گی۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے اور پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔
چین کی جانب سے ملنے والے اس ریلیف سے ادائیگی کے توازن کے شدید بحران سے دوچار پاکستان کو کافی مدد ملی ہے، یہ رول اوور پاکستان کے لیے بہت اہم تھا کیونکہ زرمبادلہ کے ذخائر صرف چار ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے اور آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط پر بات چیت تعطل کا شکار ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ رقم 23 مارچ کو رول اوور ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں۔
جب اس حوالے سے رابطے کی کوشش کی گئی تو نہ چینی حکومت اور نہ ہی چینی مرکزی بینک نے رول اوور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔
تاہم رول اوور کی تصدیق کے باوجود اسحٰق ڈار نے میچورٹی کی نئی تاریخ یا اس حوالے سے دیگر شرائط نہیں بتائیں۔
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد ری فنانسنگ کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔
پاکستان فروری کے اوائل سے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج میں سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔
قسط کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی فنڈنگ کے لیے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے۔
پاکستان کو اب تک صرف اپنے دیرینہ اتحادی چین سے ہی واحد مدد ملی ہے اور گزشتہ ماہ پاکستان کے مرکزی بینک میں 1.8 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ترکی سے امریکی سفیر کو نکالنے پر امریکہ کا ردعمل
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:ترکی سے امریکی سفیر کو ملک بدر کیے جانے پر رد
اکتوبر
روس کی جرمنی کو سخت وارننگ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن
جون
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، شوبز شخصیات کو بھی مشکلات کا سامنا
?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف
نومبر
ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر سیاحوں کا حملہ، میوزیم انتظامیہ نے مجسمہ ہٹادیا
?️ 20 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک میوزیم میں سے اس وقت
مارچ
کابینہ ڈویژن کی متعلقہ قوانین و ضوابط میں وفاقی حکومت کی اصطلاح تبدیل کرنے کی ہدایت
?️ 17 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو
مئی
ہم ایران کے بارے میں سفارت کاری کے راستے کے حامی ہیں: گروسی
?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں:رافیل گروسی، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے
مئی
جنرل عاصم منیر کے حکم پر اڈیالہ جیل میں بیٹھا کرنل ہمارے اوپر مزید سختیاں کروا رہا ہے، عمران خان
?️ 18 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم
فروری
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس
اپریل