اردنی پارلیمنٹ کا صیہونی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

اردنی

🗓️

سچ خبریں:اردنی پارلیمنٹ کے فلسطینی کمیشن نے صیہونی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

اردنی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ کی فلسطینی پارلیمانی کمیٹی نے ایک بیان میں پیرس میں صیہونی وزیر خزانہ اسموٹریچ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کا ایسا نقشہ دکھایا ہے جس میں اردن اور فلسطینی علاقے بھی شامل ہیں۔

اس بیان میں جسے اس کمیٹی کے سربراہ فیاض باسبوس نے پڑھا، انہوں نے تاکید کی کہ یہ کمیٹی صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ کے الفاظ کی مذمت کرتی ہے۔

اس بیان میں اردن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر صیہونی حکومت کو سزا دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سفیر کو اردن کی سرزمین سے بے دخل کیا جائے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو مسترد کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے فاشسٹ وزیروں کی وجہ سے عرب ممالک کو جال میں پھنسانے کی اس کی کوششیں رائگاں ہوتی نطر آرہی ہیں اس لیے کہ ہمیشہ سے صیہونیوں کے حق میں بولنے والی یا کم سے کم فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی مظالم پر خاموش رہنے والی عرب حکومتیں بھی اسرائیل کے خلاف بول رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

قومی سلامتی پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے جانا ہے: معید یوسف

🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  نے قومی

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کردیا

🗓️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اعلان

ہماری حکومت کےاگلے3ماہ انتہائی اہم ہیں: وزیر اعظم

🗓️ 6 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3ماہ

پاکستان میں بھی  22اپریل کو عالمی یوم ارض منایاگیا

🗓️ 22 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سن 1970 سے ہر برس "یوم الارض”

مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی

🗓️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں

یمنی بحری کارروائیوں کے خلاف امریکہ کی بے بسی

🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے اعتراف کیا

کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی

کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز

🗓️ 5 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء  کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے