حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور میڈیکل رضاکاروں کی اپیل

?️

لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے امدادی سامان اور میڈیکل رضاکار فراہم کرنے کی اپیل کی تاکہ وہاں انسانی جانوں اور مویشیوں کو بچایا جا سکے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو فوری طور پر خوراک، کپڑوں، بستر اور ادویات کی ضرورت ہے، جب کہ سردیوں میں جیکٹس اور کمبل بھی ناگزیر ہوں گے۔

انہوں نے ڈاکٹروں کو دعوت دی کہ وہ متاثرہ علاقے میں کیمپ لگائیں، جہاں لوگ ملیریا جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

علاقے کے مویشیوں کی حالت پر روشنی ڈالتے ہوئے حدیقہ کیانی نے کہا کہ زیادہ تر مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں، جس سے لوگ اپنے قیمتی اثاثوں اور روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور جو مویشی باقی بچے ہیں، انہیں چارہ، ادویات اور ویٹرنری کیئر کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عطیات لاہور کے ڈولمن مال میں ان کی ٹیم کے قائم کردہ کلیکشن پوائنٹ پر جمع کروائے جا سکتے ہیں، جو مال کے داخلی دروازہ نمبر 2 پر قائم ہے اور وہاں نقد رقم اور سامان دونوں وصول کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر کلیکشن پوائنٹس لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم، شیخوپورہ کے سرکٹ ہاؤس، قصور کے ڈسٹرکٹ پبلک اسکول اور ننکانہ صاحب کے گورنمنٹ گورو نانک کالج میں قائم کیے گئے ہیں، جو عطیہ دہندگان ذاتی طور پر نہیں پہنچ سکتے وہ آرمی ریلیف فنڈ فار فلڈ ایفیکٹیز میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے عطیات بھیج سکتے ہیں۔

گلوکارہ پہلی بار سیلابی امدادی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہیں، وہ 2022 کے ہولناک سیلاب کے دوران بھی وسیلہ راہ مہم کے تحت متاثرہ دیہاتوں کو نہ صرف فوری امداد فراہم کر چکی ہیں بلکہ انہوں نے مستقل بحالی کے منصوبے بھی شروع کیے تھے۔

رواں سال سیلاب نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے، این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک پاکستان میں مون سون کے واقعات کے باعث 910 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 6 ہزار 180 مویشی بہہ گئے ہیں اور 7 ہزار 850 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 3 ہزار 211 مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے اور 5 ہزار 460 مویشی بہہ گئے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی اسی طرح جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

شمالی پاکستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب کو نشانہ بنا رہے ہیں، جہاں 41 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسے صوبے کی تاریخ کا بدترین سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے بعد یہ سیلاب سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، جہاں پہلے ہی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، صوبے کے نشیبی علاقوں سے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

حدیقہ کیانی کے ساتھ ساتھ کئی دیگر تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں سرگرم تنظیموں کی فہرستیں بھی مرتب کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات محض دکھاوا ہیں: صہیونی اخبار

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ

لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تفصیلات

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی تدفین کی میڈیا

ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بنائے جانے کا امکان

?️ 31 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے

صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ سے عون کی بے فائدہ درخواست

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ اسرائیل لبنانی

2024 میں 82 ہزار صیہونیوں کے فرار کا سبب کیس رہا ؟

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی عدم

"امل” اور حزب اللہ کے بغیر اہم فیصلے برداشت نہیں کیے جا سکتے: لبنانی وزیر

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر انتظامی ترقی فادی مکی نے المیادین سے

امریکہ اسرائیل اور انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث ایرانی ایٹمی معاہدہ میں واپس نہیں آرہا:یورپی قانون ساز

?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی پارلیمنٹ میں آئرش قانون ساز مک والیس نے ایک ویڈیو

سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے: مریم نواز

?️ 20 اکتوبر 2025اوکاڑہ: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے