یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ

یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ

🗓️

سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے حملے سے رأس عیسیٰ بندرگاہ پر تباہی ہوئی اور بحیرہ احمر میں تیل کا بڑا اخراج ہوا ہے، یمن نے امریکہ کو اس ماحولیاتی بحران کا مکمل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حدیدہ صوبے میں واقع تیل کے بندرگاہ "رأس عیسیٰ” پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں بڑے پیمانے پر تیل کا اخراج ہو رہا ہے، جو شدید ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق، یمنی حکام نے کہا ہے کہ امریکی حملوں نے رأس عیسیٰ بندرگاہ کے سویلین انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
یمنی وزیر خارجہ جمال عامر نے اقوام متحدہ اور اس کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کو لکھے گئے خط میں کہا کہ امریکی جارحیت نے رأس عیسیٰ بندرگاہ کی سویلین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سمندری علاقے بحیرہ احمر اور اس سے متصل علاقوں میں بڑی مقدار میں تیل پھیل گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس ماحولیاتی اور بحری تباہی کا مکمل بین الاقوامی ذمہ دار ہے، اور اسے اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔
ابھی تک امریکہ کی جانب سے یمن کی ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔  یمنی حکام اور بین الاقوامی ادارے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر تیل کے اخراج کو فوری طور پر نہیں روکا گیا تو بحیرہ احمر کی بحری حیات اور خطے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد سے فلسطینیوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کئے گئے

🗓️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ

نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف بغاوت

🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:عدالتی نظام میں اصلاحات کے کابینہ کے منصوبے کا دفاع کرتے

یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی

🗓️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے

یمن بحران کے خاتمے کے بارے میں بائیڈن کے جھوٹے وعدے

🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ہفت روزہ دی نیشن رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو

غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل

ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی

🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62

پاکستانیوں کا فلسطین کی حمایت میں اہم اقدام

🗓️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان میں  فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت

امریکہ اور فرانس ایک بار پھر آمنے سامنے؛وجہ؟

🗓️ 19 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی موجودہ صورتحال اور اس ملک میں فوجی بغاوت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے