وزیراعلی پنجاب کا عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عید پر زائد کرائے وصول کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایوں کی وصولی اور ٹکٹ بلیک روکنے کے لئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور تمام بس سٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز شریف نے روزہ دار مسافروں کے افطار کا اہتمام اور تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی کا حکم بھی دیا جبکہ بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں مسلسل چیکنگ ڈیوٹی کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہر بس سٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

مشہور خبریں۔

عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج

?️ 17 نومبر 2025عراق میں ابھرتے ہوئے غیر اخلاقی جشنوں کے خلاف احتجاج عراق میں

مشرق وسطی جنگ، حکومت کا پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر حکومت

امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں

اشیاء کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے،رانا ثناءاللہ

?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں

انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے پنجاب اسمبلی کے

5 ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:نمائشی عدالتیں اور ٹرائلز کا انعقاد نیز پہلے سے طے شدہ

مغربی ممالک کی نظر میں انسان کی قدر

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ساتھ مغربی ممالک کے تعلقات نے ثابت کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے