دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ انہوں نے دو بار محبت کی اور ان کی پہلی محبت ناکام ہوئی، دوسری محبت کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ محبت کیا ہوتی ہے؟

دانیا انور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی معصومیت کی وجہ سے انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جہاں انہیں معصومیت کی وجہ سے نقصانات ہوئے، وہیں انہیں فائدے بھی ہوئے۔

ایک سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ڈرامے میں معصوم سیریل کلر خاتون کا کردار دیا جائے۔

ان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ انہیں کسی ایسے کردار کی پیش کش کی جائے، جس میں وہ کم سے کم تین سے زائد محبت کرنے والے افراد کو قتل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جس ڈرامے میں انہیں سیریل کلر کے کردار کی پیش کش کی جائے، اس میں عمران اشرف کو بھی کاسٹ کیا جائے اور وہ ڈرامے کے اختتام پر ہی عمران اشرف کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلیں گی۔

محبت کے سوال پر دانیا انور نے کہا کہ یک طرفہ بڑی بے وقوفی ہوتی ہے، جس میں دوسرا شخص محبت نہیں کرتا لیکن یک طرفہ محبت کرنے والا شخص اپنا وقت ضائع کر رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق محبت کے فوری اظہار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلا شخص بھی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟

ایک اور سوال کے جواب میں دانیا انور نے بتایا کہ انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں بار اعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔

اسی دوران میزبان عمران اشرف نے دانیا انور سے ان کی دوسری محبت کے حوالے سے بات کرنے کی اجازت مانگتے ہوئے اداکارہ کے شوہر سے متعلق انکشاف بھی کیا۔

عمران اشرف نے بتایا کہ دانیا انور نے ماضی کے مقبول فلمی ہیرو ندیم بیگ کے بیٹے فرحان ندیم بیگ سے دوسری شادی کی۔

میزبان کی بات پر دانیا انور نے شرمندگی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں دوسری شادی اور محبت کے بعد ہی اصل محبت کا احساس ہوا ہے۔

خیال رہے کہ دانیا انور ماضی میں اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے پہلے سے تین شادیاں کرنے والے شخص سے شادی کی۔

دانیا انور بتا چکی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کی چوتھی بیوی تھیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے شوہر کی پہلی تین شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں یا نہیں؟

دانیا انور اپنی پہلی شادی پر بھی متعدد بار بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ انہوں نے 19 سال کی عمر میں خود سے زائد العمر شخص سے شادی کی، جن سے انہیں تین بچے بھی ہیں۔

اداکارہ بتا چکی ہیں کہ ان کےپہلے شوہر نشے کے عادی تھی، ان پر تشدد کرتے رہتے تھے لیکن اس باوجود انہوں نے 6 سال تک شادی چلائی اور پھر خلع لے لی۔

مشہور خبریں۔

بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کو سزائے موت

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بنگلہ دیش کے سابق وزیر اعظم کو انسانیت کے خلاف

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر،

ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے ایٹم بم کے حوالے سے مغرب کے دوہرے معیار پر والیس کی تنقید

?️ 27 ستمبر 2025ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے ایٹم بم کے حوالے سے

پنجاب کابینہ کے تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت اور عوامی سہولت کے بڑے فیصلے

?️ 15 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کابینہ نے شفافیت، تعلیم، ٹیکنالوجی، صحت، انفراسٹرکچر، نوجوانوں

توشہ خانہ کیس: طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس

بانی پی ٹی آئی سے ڈیل ہے نہ ڈھیل۔ فیصل واوڈا

?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی

ریاض تہران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے: سعودی عرب

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:فنانشل ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے