لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کا اصل مقصد کیا ہے؟

لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کا اصل مقصد کیا ہے؟

?️

سچ خبریں:حزب‌اللہ کے پارلیمانی رکن حسین جشی نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف صیہونی حملوں کا مقصد اس ملک کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانا، 2024 کے جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنا اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا دباؤ بڑھانا ہے، تاکہ امریکی-صہیونی منصوبہ خطے پر مسلط کیا جا سکے۔

المنار  نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے حالیہ صیہونی جارحیت اور حزب‌اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے جاری کوششوں کے پس پردہ محرکات پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کو فوری طور پر غیرمسلح ہونا چاہیے:امریکہ

رپورٹ کے مطابق، حزب‌اللہ کے پارلیمانی بلاک کے رکن حسین جشی نے کہا کہ کفردونین علاقے میں مجاہدین، عام شہریوں، انجینئرنگ ٹیموں اور فوجی چھاؤنی کے قریب کیے جانے والے صہیونی فوج کے حملے اس بات کی واضح علامت ہیں کہ اسرائیل فوجی اور غیر فوجی اہداف میں کوئی فرق نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ان حملوں کے ذریعے لبنان کو نئے مذاکرات کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، تاکہ 2024 میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کو منسوخ کیا جا سکے اور گزشتہ سال کی جارحیتوں کو دوبارہ دہرایا جائے، ان کا مقصد لبنان پر نئے سیاسی اور سیکورٹی شرائط مسلط کرنا اور خطے پر امریکی-صہیونی تسلط کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ خطے کے وسائل پر مکمل قبضہ یقینی بنایا جا سکے۔

جشی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت، خطے کی اقوام کو امریکہ اور صیہونیوں کے تابع بنا دیا جائے گا اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی ہر امید کو ختم کر دیا جائے گا۔

امریکی ایلچی تام باراک نے خود کہا تھا کہ ایک فریق کو غالب ہونا ہے اور دوسرے فریق کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے واشنگٹن اور تل ابیب، مقاومت کے ہتھیاروں کو ختم کرنے پر بضد ہیں۔

یہی ہتھیار تھے جنہوں نے 1982 میں مقبوضہ علاقوں کی آزادی ممکن بنائی، اور یہی آج اسرائیل کے ‘گریٹر اسرائیل’ کے وہم کے راستے میں سب سے مضبوط رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دہشت گرد کون ہے؟ حزب‌اللہ؟ یا وہ لوگ جو 10 ہزار کلومیٹر دور سے جنگی سازوسامان کے ساتھ آ کر ہمارے خطے پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں؟

مزید پڑھیں:لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ حزب‌اللہ کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔

مشہور خبریں۔

10 دن میں 500 مرتبہ بمباری؛ اسرائیل شام سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے طویل عرصے سے شام پر اپنے حملوں کو

سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 8.6 ارب ڈالر کی کمی

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے آخر میں

کیا فلسطین قطر 2022 ورلڈ کپ جیتے گا؟

?️ 7 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا، یہ وہ جملہ ہے

جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے

?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے

غریب عوام کے لئے آج بڑا دن ہے:وزیر خزانہ

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں

صہیونی جارحیت میں اضافے کے درمیان غزہ شہر سے انخلاء کا حکم

?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ شہر کے خلاف صہیونی جارحیت میں اضافے اور نیتن

اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک

پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان

?️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف ملنے کاامکان، پیٹرول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے