?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اینڈ ٹیلی کام میں سیکریٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش سے ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سلسلہ جاری رہا تو غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے غلط اعداد و شمار فراہم کیے گئے، ہم نے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے حکام کو طلب کیا ہے۔
سیکریٹری آئی ٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ کوشش ہوگی کہ مستقبل میں اس طرح کی صورت حال پیدا نہ ہو۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے ہم 97 ویں نمبر پر ہیں، پاکستان میں 7 سب میرین کیبلز آرہی ہیں، ایک سب میرین کیبل افریقہ ٹو کے نام سے آرہی ہے، اس کیبل کے ساتھ کنیکٹیویٹی اس سال ہوجائے گی، 4 مزید سب میرین کیبلز آئندہ سالوں میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے سوشل میڈیا مواد کی شکایات سے متعلق بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کردیتے ہیں، سوشل میڈیا کمپنیاں 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کرتی ہیں، اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کسی خاص علاقے میں انٹرنیٹ بلاک کرسکیں؟۔
وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ ایکٹ میں واضح کسی خاص علاقے کا نہیں لکھا، رولز میں لکھا ہے کہ وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دے سکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 2016 سے جب بھی وزارت داخلہ کا خط آتا ہے، انٹرنیٹ بند ہوتا ہے، میرے آنے سے پہلے کی پریکٹس چلتی رہی ہے، آج پہلی بار پتا چلا کہ انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے، اس حوالے سے حتمی لیگل رائے وزارت قانون اور وزارت داخلہ دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے حکم پر کئی بار سوشل میڈیا ایپس بند کی گئیں۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این سروس پرووائیڈر سے متعلق بتایا کہ وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 19 دسمبر کو شروع ہوا، 2 انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز نے لائسنس کی درخواست دی ہے، پی ٹی سی ایل کو ایک بڑی کمپنی نے وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپلائی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں، امید ہے بڑی تعداد میں درخواستیں آئیں گی۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے سوال کیا کہ کیا ہم نے ایسی حساس معلومات مانگی ہیں جن سے کمپنیوں کو مشکلات ہوں؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این سروس پرووائیڈرز کے حوالے سے پاشا کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور
?️ 4 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر
نومبر
ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ
جولائی
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس
اپریل
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے
اکتوبر
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی ٹرمپ سے غزہ جنگ روکوانے اور قیدیوں کی رہائی کی اپیل
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں قید صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے امریکی
جولائی
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
?️ 8 ستمبر 2025 نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک
ستمبر