امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش

امریکی سینیٹرز کی روس، ایران، چین و شمالی کوریا کی شراکت داری کو نشانہ بنانے کی کوشش

?️

سچ خبریں:دو امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 پیش کیا جس کا مقصد روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو روکنا ہے،اس قانون کے تحت وائٹ ہاؤس پر مربوط حکمت عملی اپنانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

واشنگٹن امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل قانون اختلال 2025 کے عنوان سے پیش کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و تزویراتی تعاون میں رخنہ ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس نے مغرب کے خلاف ایک نیا اتحاد بنا لیا ہے: نیوز ویک

کی‌یف پوسٹ خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق، اس بل کو ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز (ریاست ڈیلاویئر) اور ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ میک کورمیک (ریاست پنسلوانیا) نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے،یہ اقدام روس کی جاری خصوصی فوجی کارروائیکے تناظر میں سامنے آیا ہے، جو کہ یوکرین میں جاری ہے۔

قانون اختلال 2025کے تحت امریکی حکومت پر یہ ذمہ داری عائد کی جائے گی کہ وہ روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے درمیان پیدا ہونے والے تزویراتی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لیے جامع اور طویل المدتی حکمت عملی وضع کرے۔

کی‌یف پوسٹ کی جانب سے دیکھے گئے مسودے کے مطابق، بل میں امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایک یا زیادہ بین الاداراتی ٹاسک فورسز تشکیل دی جائیں،روسی اتحاد سے منسلک ممالک کے خلاف مشترکہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے،غلط معلومات پر مبنی پروپیگنڈا مہمات کی نشاندہی و تدارک کیا جائے،ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور دفاعی سازوسامان کی منتقلی کے معاملات پر کڑی نظر رکھی جائے۔

بل کے محرکین نے اپنی تجویز میں یہ موقف اختیار کیا کہ ہمارے دشمن ایک دوسرے کے دوست بنتے جا رہے ہیں، اور اس بڑھتے ہوئے اتحاد کے باوجود امریکہ کے پاس کوئی واضح اور ہم آہنگ ردعمل موجود نہیں ہے،ان کے مطابق، امریکہ کو ان خطرات کا سامنا کرنے کے لیے اب زیادہ مربوط اور جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ان ملکوں کے مابین بنتے فوجی، انٹیلیجنس، اور تکنیکی روابط کو توڑا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران اور چین نے روس کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کے حق میں ووٹ نہیں دیا

اس وقت روس، ایران، چین اور شمالی کوریا کے مابین بڑھتی ہوئی قربت عالمی سطح پر امریکہ کے لیے چیلنج بنتی جا رہی ہے۔ ان ممالک کے درمیان فوجی مشقیں، ٹیکنالوجی کے تبادلے، اسلحے کی منتقلی، اور مغربی بیانیے کے خلاف مربوط اطلاعاتی مہمات کا رجحان امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش کا باعث بن رہا ہے،قانون اختلال 2025درحقیقت واشنگٹن کی اس اسٹریٹجک کوشش کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ ممکنہ نئی سرد جنگی صف بندی کو توڑنا چاہتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو

صہیونی ریاست میں میرے شوہر کے خلاف سازش ہو رہی ہے؛سارہ نیتن یاہو کا انکشاف 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:سارہ نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ

مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ

کھنڈرات کی تعمیر نو پر اسرائیل کے لیے 4 بلین شیکل لاگت

?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے

امریکہ ایک بار پھر دنیا میں تنہا

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ نے منگل کو ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی

وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا

?️ 17 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارتی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف

غزہ کے 5 لاکھ فلسطینیوں کو قحطی کا سامنا

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار کی آن لائن پلیٹ فارم، نے عبرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے