?️
سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدی محصولات عائد کرنے سے روک دیا، عدالت نے ان محصولات کو غیر قانونی اور مالیاتی عدم استحکام کا سبب قرار دیا۔
امریکہ کی ایک وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنگامی اختیارات کے تحت وسیع درآمدی محصولات عائد کرنے سے روک دیا ہے، جس سے ان کی متنازع اقتصادی پالیسیوں کو زبردست قانونی دھچکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انگریزی اشاعت: چین نے ٹرمپ کی تجارتی جنگ جیت لی
خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، نیویارک میں قائم امریکی عدالت برائے بینالمللی تجارت کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ محصولات جنہیں انہوں نے یومِ آزادی ٹیرف کہا تھا،ان کے آئینی اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں اور امریکہ کی تجارتی پالیسی کو ذاتی خواہشات کا نشانہ بناتے ہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ٹرمپ کی اقتصادی حکمت عملیوں نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی، تجارتی شراکت داروں کو مایوس کیا، اور معیشت میں مہنگائی اور ممکنہ کساد بازاری کے خطرات کو بڑھاوا دیا۔
خبررساں ادارے روئٹرز نے بھی اس معاملے پر رپورٹ دی ہے کہ عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست میں امریکہ کی 13 ریاستوں اور دیگر چھوٹے اقتصادی گروہوں نے بھی شرکت کی اور یہ چیلنج ٹرمپ کی محصولات پالیسی کے خلاف دائر کی گئی سات قانونی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل بھی امریکی عدالتیں ٹرمپ کی پالیسیوں کو معطل کر چکی ہیں۔ حالیہ مثال میں ایک وفاقی جج نے اس پالیسی پر عبوری پابندی لگا دی تھی جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کے داخلوں سے روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہارورڈ نے اسے علمی آزادی پر حملہ اور آئینِ امریکہ کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے
اس عدالتی فیصلے کے بعد ہزاروں بین الاقوامی طلبہ، جنہیں دیگر جامعات میں منتقل ہونے کا خطرہ لاحق تھا، کو وقتی ریلیف حاصل ہوا،ہارورڈ نے خبردار کیا تھا کہ یہ پالیسی نہ صرف 7,000 سے زائد ویزا ہولڈرز کو متاثر کرے گی بلکہ تعلیمی ادارے کو فوری اور تباہ کن نتائج کا سامنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آور کی تصویر جاری کی
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے پہلی بار اطلاع دی ہے کہ امریکی
جنوری
میکرون کے طرز پر مظاہرین کو کچلنے والی خصوصی یونٹ
?️ 27 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے بل کی منظوری
مارچ
ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ
?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
اکتوبر
اسرائیل کے علاقائی اقدامات پر ایک نظر
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: جمہوریہ اسلامی ایران کے مسلح افواج کے اسرائیلی ریاست پر
جون
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے یورپ میں اپنے شہریوں کے خلاف امتیازی
مارچ
عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کی تیاری ہو رہی ہے، بابر اعوان کا دعویٰ
?️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان
مارچ
خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل
اقوام متحدہ نے سوڈان میں جنگ کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا/کوئی علاقہ محفوظ نہیں ہے
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ نے سوڈان میں جنگ کے پھیلنے اور پڑوسی
اکتوبر