?️
سنگاپور (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چین کی جانب سے جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کے بارے میں اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جنوبی چین کے سمندر پر دعوے کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لائیڈ آسٹن کا یہ بیان امریکی وزیر دفاع کے طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے اپنے پہلے سفر کے آغاز پر سامنے آیا جہاں وہ خطے میں اتحادیوں کو چین کے خلاف اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پیدا ہونے والے بگاڑ کے بعد ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا چاہتی ہے اور بیجنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہتی ہے۔
سنگاپور میں خطاب کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے متنازع سمندر میں چین کے اقدامات پر تنقید کی جہاں بیجنگ بھی متعدد جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ علاقائی دعویٰ کر رہا ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین کے بیش تر حصے پر بیجنگ کے دعوے کی بین الاقوامی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ خطے میں ریاستوں کی خود مختاری کو کچلنا ہے، امریکا ان ممالک کے حقوق کے دفاع میں مدد کرے گا۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق مغرب میں بہت زیادہ بات نہیں کی جاتی: وزیراعظم
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر میں بھارت
جنوری
صوبائی وزیر نے جاری کئے ملیر 15 کی اسکیم کی انکوائری کے احکامات
?️ 5 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر
فروری
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی
اپریل
پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے
مئی
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل
مئی
بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی
جون
افغان لڑکیوں کے قتل کی مذمت
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: گزشتہ دنوں جب ایران کے مختلف شہروں میں مہسا
اکتوبر