بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے اعلی سطح وفد کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات شروع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، رانا ثنا اللہ، ملک احمد خان اور احد خان چیمہ بھی شریک ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور ندیم افضل چن شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلزپارٹی کے خلاف جاری بیانات سے متعلق بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ان سے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو رکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

9 اکتوبر کو صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات اس وقت شدید ہوگئے تھے جب بلاول بھٹو سمیت پی پی رہنماؤں کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے عالمی سطح پر امداد کی اپیل اور متاثرین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے استعمال پر زور دیا گیا تھا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے۔

اس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جواب دیا تھا کہ مجھے عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔

30 ستمبر کو اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہمیں وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پر بیٹھنا مشکل ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ریاست کسانوں کے لیے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد

?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ

’دہشت گردوں‘ اور قومی ادارے تباہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید

سعودی عرب بھی صیہونیوں کے خلاف بولنے پر مجبور

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک ذریعے نے صیہونی حکومت کے سومالی لینڈ

بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ اسحاق ڈار

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے۔

?️ 2 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی

صیہونی آبادکار کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کی شہادت

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی آباد کار نے آج صبح ایک فلسطینی خاتون کو

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی ممکن نہیں ہے: لبنانی وزیراعظم

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: راس الناقورہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کمیٹی

سیف الاسلام قذافی کا قتل

?️ 4 فروری 2026سیف الاسلام قذافی کا قتل  لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے