?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ شاندار استقبال پر بنگلادیش حکومت کا مشکور ہوں، کئی برسوں کے بعد دورہ بنگلادیش انتہائی خوشی کا باعث ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور مذہبی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سماجی روایات ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ جذبات پائے جاتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، بنگلا دیش میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات ایک سال میں پروان چڑھے ہیں، بنگلادیش کا سارک کانفرنس میں اہم کردار ہے۔


مشہور خبریں۔
معمولی رشوت کے ذریعہ اسرائیلی فوجی اڈے میں داخلہ ممکن:عبرانی میڈیا
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عبرانی زبان میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چند ٹھیکیدار
نومبر
صیہونیوں کو فلسطین سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا:ٹویٹر صارفین
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:ٹویٹر کے عرب صارفین نے مقبوضہ علاقوں میں افراتفری اور وسیع
مارچ
امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے۔ حافظ نعیم
?️ 2 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا
مارچ
ضرورت محسوس ہوئی تو 27ویں آئینی ترمیم بھی ہو جائے گی۔ قمر زمان کائرہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ
جولائی
ملک میں کورونا سے مرنوں والوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری سطح پر عالمی وبا کے اعداد و شمار
مئی
الشعراء: اسرائیلی جارحیت امریکی مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی احمد الشعراء نے ماسکو کے دورے کی
اکتوبر
اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے
جون
یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر
جنوری