پولیس افسران کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محسن نقوی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، چاہتا ہوں کہ ہر افسر کی تنخواہ بہتر ہو۔

محسن نقوی نے اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا، انہوں نے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو ضروری ہدایات بھی دیں، وزیر داخلہ نے کانفرنس ہال، ڈائننگ ہال اور دیگر رومز کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تربیت اے ایس پیز کو پاسنگ آؤٹ پر پلاٹ دیئے جائیں گے، موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا، زیرِ تربیت اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کیلئے بیجنگ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس پیز کی ٹریننگ میں مزید جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی ماڈیولز لائیں گے، افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت اور عملی مہارت بڑھانے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، افسران کی پروموشن کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

حجاب اور مذہبی علامات کے خلاف کینیڈا کا معاندانہ اقدام

?️ 28 نومبر 2026سچ خبریں: کینیڈا کی سپریم کورٹ نے کیوبیک کے قانون 21 کی

ایران کے بارے میں ٹرمپ کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے: امریکی انٹیلی جنس حلقے

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کا

مغربی نوجوانوں میں صیہونیت مخالف جذبات میں اضافہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے ایک

صہیونی تجزیہ کار: نتنیاہو کی کابینہ انتخابی اہداف کے لیے غزہ پر حملے کی تیاری کر رہی ہے

?️ 24 اپریل 2026سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کے ممتاز فوجی تجزیہ کار "عاموس ہارئیل” نے

یونیسیف نے غزہ کے بچوں میں انسانی بحران اور بیماریوں کے پھیلنے سے خبردار کیا 

?️ 31 مئی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے غزہ میں

ایران توقعات کے برعکس مسلسل بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے؛ صہیونی میڈیا کا اعتراف

?️ 5 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران اسرائیلی فوج کے

جنوب لبنان میں ۶ صہیونی فوجی ہلاک، ۲۰ سے زائد زخمی

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوجی ریڈیو کے مطابق، گزشتہ جمعرات سے جنوبی

راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کردیا۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 14 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے