?️
روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں
امریکی تحقیقی ادارے انسٹیٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (ISW) نے ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں روس کے وہ مقامات دکھائے گئے ہیں جو امریکی طرز کے تاما ہاک کروز میزائلوں کی زد میں آ سکتے ہیں، اگر یہ ہتھیار یوکرین کو فراہم کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس تھنک ٹینک نے جمعرات کو پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تاما ہاک میزائلوں کی فراہمی کی صورت میں روس کے تقریباً دو ہزار فوجی اہداف، جن میں 76 فضائی اڈے بھی شامل ہیں، یوکرین کی حملہ آور صلاحیت کے دائرے میں آ جائیں گے۔
یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ یوکرین کو تاما ہاک کروز میزائل دینے پر غور کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے جاننا چاہتے ہیں کہ
"یہ میزائل کن مقاصد کے لیے استعمال ہوں گے اور ان کا ہدف کیا ہوگا۔امریکی ویب سائٹ اکسیوس (Axios) کے مطابق، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ان میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ وہ اس معاملے پر جزوی فیصلہ کر چکے ہیں، مگر انہوں نے زور دیا کہ وہ تنازع کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔میں یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ تاما ہاک میزائل کس مقصد کے لیے فائر کیے جائیں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر یہ میزائل یوکرین کو فراہم کیے گئے تو ان کی فائرنگ رینج روس کے اندر گہرائی تک پہنچ سکتی ہے، جو خطے میں کشیدگی کو نئی سطح تک لے جا سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں غیرقانونی قبضے پر فوری کارروائی ہوگی۔ محسن نقوی
?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرونِ ملک
جنوری
غزہ اسپتال میں شہید ہونے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے
اکتوبر
کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام برہم، سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد
?️ 22 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی
مئی
پنٹاگون کا اپنے سب سے بڑے دشمنوں کا اعلان
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی وزارت جنگ نے اپنے سب سے بڑے اور خطرناک دشمنوں
جولائی
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے سستا
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان
اکتوبر
سعودی عرب میں درجنوں قیدیوں کا نامعلوم انجام
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کی تنظیم سندھ نے سعودی حکام کی جیلوں
جنوری
وینزویلا کا امریکہ کے لیے نیا سفارتی نمائندہ مقرر
?️ 3 فروری 2026سچ خبریں: عارضی صدر ونزوئلا ڈیلسی روڈریگز نے فیلکس پلاسینسیا کو امریکا
فروری
معذور افراد بھی اینڈرائڈ فون استعمال کرسکیں گے
?️ 26 ستمبر 2021نیویارک(سچ خبریں) دُنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بنانے والی کمپنی
ستمبر