?️
کابل (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے قطر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 650 امریکی فوجیوں کو افغانستان میں رکھنے پر طالبان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو شدید دھمکی دے دی ہے اور کہا ہے کہ امریکا نے معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزی کی ہے لہٰذا طالبان کو امریکا کی اس خلاف ورزی پر رد عمل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رواں سال ستمبر کے بعد بھی افغان سرزمین پر اپنے فوج رکھی تو وہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے معاہدے کے برعکس 11ستمبر 2021 کو انخلا کی تاریخ کے بعد بھی افغانستان میں اپنے دستے برقرار رکھے تو طالبان ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے دستوں کو افغانستان میں برقرار رکھا تو یہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی جس کا مقصد امریکی تاریخ کی سب سے طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ امریکا، افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیں واپس بلالے گا اور نئے امریکی صدر نے رواں سال اپریل میں 11 ستمبر تک فوجی انخلا کا اعلان کیا تھا۔
طالبان ترجمان نے کہا کہ ہم نے دوحہ معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس میں امریکا کے ساتھ 18ماہ تک مذاکرات کیے گئے تھے، انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان سے تمام امریکی افواج، مشیروں اور کنٹریکٹرز کا انخلا یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے اس بات پر عمل نہ کیا تو یہ معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی، ان کے یہاں رہنے کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ اپنا قبضہ جاری رکھیں گے، اگر وہ خلاف ورزی کرتے ہیں تو ہمارے پاس بھی ردعمل دینے کا حق ہو گا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی حکام نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 20سال سالہ جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی سفارتی عملے کے تحفظ کے لیے افغانستان میں لگ بھگ 650 امریکی فوجی موجود رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے
جنوری
اربعین؛ امام حسین کے عقیدت مندوں کے جم غفیر کی عراق میں پرسکون آمد
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:اربعین زائرین کی کربلا کی طرف آمد و رفت جاری ہے
ستمبر
پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی
?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا
جون
مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی
جنوری
شمالی کوریا نے مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام نے اعلان کیا
اکتوبر
لاشوں پر نیتن یاہو کی سیاست
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو دو صہیونی قیدیوں کی لاشوں
جون
فواد چوہدری نے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کر دیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’
مئی
’سپریم کورٹ کےاحکامات واضح ہیں،کوئی ابہام میں نہ رہے‘ کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کی درخواست پر عدالتی ریمارکس
?️ 23 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے
دسمبر