?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے نیوز کانفرنس میں لیگی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کے الزام سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، پاکستان چاہتا ہے دنیا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو۔انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت اور دیگر اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں۔
پاکستان اپنے تحفظ اور ایٹمی پروگرام کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انھوں نے کشمیر پر مودی کی اے پی سی کو ناٹک قرار دیتے ہوئے کہا کل کی نشست کا حاصل وصول کچھ نہیں، کشمیری آج بھی حق خود ارادیت مانگ رہے ہیں، نئی دہلی میں کل کی نشست ناٹک تھا، جس میں کشمیری قیادت کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا، مودی نے کل کی نشست میں کشمیر کی دہلی سے دوری کا بھی اعتراف کیا، ماحول کے نارمل حالات میں لوٹ آنے کا تاثر یک سر مسترد ہوگیا، پچھلے 2 سال میں کشمیر پر ظلم سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی۔شاہ محمود کا کہنا تھا نریندر مودی کی شخصیت پر بھی سوالات اٹھے ہیں، کل کی نشست میں 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کیا گیا، مودی نے اعتراف کیا کہ 5 اگست کے اقدامات سے کشمیری ناراض ہیں، کل کی نشست سے واضح ہوگیا کہ بھارتی حکومت پر کشمیر کو اعتماد نہیں۔
وزیر خارجہ نے کشمیر کے سلسلے میں ایک اہم نکتے کی طرف توجہ مبذول کروائی، انھوں نے کہا بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیر میں باغ اجڑ گئے ہیں، اور شعبہ سیاحت تباہ ہو گیا ہے، کشمیریوں کو شعبہ سیاحت سے آنے والی آمدن بھی رک گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 50 فی صد سے زائد انڈسٹری بند پڑی ہے، ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ الگ سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کل نشست میں حریت رہنماؤں کی رہائی، اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، کشمیری آج بھی اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں، وہ تحفظ چاہتے ہیں، ہم نے یو این ، سلامتی کونسل، جنیوا کنونشن سمیت ہر جگہ ڈیموگرافی تبدیلی کا مسئلہ اٹھایا، نہ صرف کشمیر بلکہ عالمی طاقتوں نے بھی 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہبعض قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔ ہم نے جو بھی اقدامات کیے وہ اپنے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیے ہیں۔ہمارا مفاد کیا ہے ؟ہمار امفاد یہ ہے کہ منی لانڈرنگ نہیں ہونی چاہئیے۔پاکستان کی منشاء یہ ہے کہ ہم نے دہشتگردی کی مالی معاونت کا تدراک کرنا ہے، جوبات پاکستان کے مفاد میں ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔
واضح رہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کی ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کیلئے لایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم یہ کہہ رہے رہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو پھر ایٹمی ہتھیاروں کی بھی ضرورت نہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کی گئی یہ متنازعہ بات اس بات کی دلیل ہے کہ عمران خان پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہو یا نہ ہو، ن لیگ پاکستان کا ایٹمی پروگرام رول بیک نہیں ہونے دے گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چین
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین
اگست
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
عالمی برادری کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی کوئی پراوہ نہیں: امیر قطر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں
مارچ
ہندوستان کے25 کروڑ مسلمان مظلوم اقلیت میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں:امریکی دانشور
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:معروف امریکی دانشور نوآم چومسکی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں
فروری
اسرائیلی فوج نے شیرین ابو عقلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا: ہاریٹز
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام کے اس دعوے کے
مئی
تیونس کی سمندری حدود میں دردناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 10 مارچ 2021تیونس (سچ خبریں) افریقہ کے مخلتف ممالک سے آئے دن لوگ ہجرت
مارچ
مصر کا جزوی صہیونی تعلقات پر اصرار
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: ایک عراقی سیاسی کارکن ہیثم الخزعلی نے فلسطین کے حوالے سے
مئی
وزیر داخلہ کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان
مئی