?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر بطور سینیٹر مستعفی ہو گئے۔انہوں نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔
مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کل چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بھیجی گئیں۔اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہماری انٹیلیجنس والے اس حد تک بے غیرت ہو جائیں گے اور ہماری دینی، معاشرتی اخلاقیات کی اس طرح دھجیاں بکھیر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی عزت نفس محفوظ نہیں۔خدا کی لعنت ہو ان لوگوں پر۔


مشہور خبریں۔
جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا
?️ 28 جولائی 2025جولانی شام کو دوسرا افغانستان بنا دے گا شام میں جاری سیاسی
جولائی
نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان
?️ 26 جنوری 2021امریکہ میں نسل پرست اور متلون مزاج ری پبلکن صدر ٹرمپ کی
جنوری
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
برطانوی ماہرین تعلیم کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی طلباء اور ماہرین تعلیم نے غزہ کے مظلوم عوام
دسمبر
بھارت تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: سول سوسائٹی ارکان
?️ 26 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
فروری
صحافی اطہر متین کے قتل پر وزیر اعظم کا شدید ردعمل
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی اطہر متین
فروری
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، شمع جونیجو
?️ 28 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
نصف صدی بعد چاند پر بھیجے جانے والا مشن ناکام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے 5 دہائیوں بعد
جنوری