🗓️
غزہ (سچ خبریں) فلسطینیوں نے صہیونی فلیگ مارچ کو روکنے اور انتہاپسند یہودیوں کو قدس کی اہانت کرنے سے روکنے کے لیئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے انتہاپسندانہ مارچ کو قدس کے قریب نہیں آنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی تحریک (پاپولر فرنٹ برائے لبریشن آف فلسطین) کے رہنما ماہر مظہر نے صہیونی مارچ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا جسے "فلیگ مارچ” کہا جاتا ہے۔
سما نیوز ایجنسی نے مظہر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہم اس مارچ کے دوران بینیٹ اور صہیونی آبادکاروں کی انتہا پسند حکومت کو قدس کی سڑکوں تک نہیں جانے دیں گے اور انہیں اجازت نہیں دیں گے کہ مسجد اقصی کے صحن کی بے حرمتی کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی نیشنل اور اسلامی فورسز نے سب کو مل کر صیہونی آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس فلسطینی عہدیدار نے مغربی کنارے کے نوجوانوں سے صیہونیوں کے خلاف لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ صہیونیوں سے اپنی زمین واپس لی جائے۔
مظہر نے مزید کہا کہ فلسطینی مزاحمت فلسطینی عوام کا دفاع کرے گی اور صیہونی حکومت کو اپنا جبر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔
فلسطینی عوام کے اتحاد اور صہیونیوں کے خلاف تل ابیب کو اپنی پالیسیوں سے دستبرداری کے لئے جدوجہد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ غزہ کے تمام علاقوں میں بڑے مظاہرے کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
لندن یوکرین کو اپاچی ہیلی کاپٹر بھیجنے کے مخمصے میں
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی حکومت نے یوکرین کو اپاچی AH64 حملہ آور ہیلی کاپٹروں
جنوری
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
🗓️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
ناسا کے خلائی جہاز کی سورج کے قریب تاریخی پرواز، کائنات کے اہم راز منکشف ہونے کا امکان
🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی خلائی ادارے ناسا کے معروف ’پارکر سولر پروب‘ نے
دسمبر
ملک میں کورونا کی صورت حال سنگین ہونے کا خطرہ
🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی صورتحال سنگین ہو رہی
جولائی
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے والے کون ہیں؟اداکارہ کبری خان کی زبانی
🗓️ 22 جون 2024سچ خبریں: اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر بات
جون
الیکشن کمشنر کا مسلم لیگ ن کے درخواست پر نئاتج روکنے کا حکم
🗓️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این
فروری
کینیڈا میں مقامی بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر دریافت
🗓️ 24 جون 2021سچ خبریں:ایک بار پھرمغربی جمہوریت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آ
جون