جمال خاشقجی قتل کیس معاملہ، سعودی عرب اور مصر کی ملی جلی سازش کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف

جمال خاشقجی قتل کیس معاملہ، سعودی عرب اور مصر کی ملی جلی سازش کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف

?️

ریاض (سچ خبریں) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ جمال خاشقجی کو قتل کرانے میں سعودی عرب کے ساتھ ساتھ مصر بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب سائٹ میں جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ اس کے قاتلوں نے استنبول میں داخلے سے قبل قاہرہ سے مہلک منشیات حاصل کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی یاہو نیوز نے پیر کو انکشاف کیا کہ سعودی حکام جنہوں نے سعودی عرب کی غلط پالسیوں پر تنقید کرنے والے صحافی جمال خاشقجی کو 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں وتل کیا انہوں نے مصر سے مہلک منشیات حاصل کی تھیں۔

ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اعداد و شمار سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں مصری افراد کا ممکنہ ہاتھ تھا خاص طور پر چونکہ قاہرہ ہوائی اڈے کے اندر قاتلوں کو منشیات پہنچائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی خاندان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے اقدامات کے سخت ناقد سمجھے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی 2017 سے امریکا میں مقیم تھے، تاہم 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں آئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔

صحافی کی گمشدگی پر ترک حکومت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے استنبول میں تعینات سعودی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوا، تاہم ترک حکام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ سعودی صحافی اور سعودی ریاست پر تنقید کرنے والے جمال خاشقجی کو قونصل خانے کے اندر قتل کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ عالمی تاریخ میں ایک نئے دور کی طرف اشارہ ہے: انگریز ماہر

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بہت

بیرنز نے پاکستان کی معاشی بحالی کو منی معجزہ قرار دیا ہے۔ احسن اقبال

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا

پاکستان میں گیس کی ترسیل و تقسیم کا نظام شدید دباؤ میں

?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم

اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ کہ نامعلوم شخص کی

?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیل کو تحویل دی گئی لاش ایک اسرائیلی فوجی کی ہے، نہ

پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے

?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے

معاون خصوصی نے سندھ، پنجاب میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی تصدیق کر دی

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت

اسرائیلی فوج کا نیا دعویٰ: حماس سرنگوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: غزہ سے رہائی پانے والے اسرائیلی قیدیوں سے اسرائیلی فوج

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 16 فلسطینی گرفتار

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد 16

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے