امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ

امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 24 جنوری کو 12 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 159 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے تھے جن کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ساحلی علاقے میامی کے قریب واقع متاثرہ عمارت 40 سال پرانی تھی جہاں ہنگامی عملہ جدید آلات کے ساتھ وسیع ملبے سے لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب ٹاور کی تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں، میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح تلاش اور بچاؤ ہے۔

علاوہ ازیں کارکنوں کو کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں اور 3 دیگر متاثرین کی شناخت کے بعد ان کے کنبے کے افراد کو مطلع کردیا گیا، عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں اُمید ہے کہ 156 لاپتا افراد میں بعض زندہ ہوں گے۔

عملہ تربیتی یافتہ کتوں انفراریڈ اسکیننگ اور بھاری سامان کی مدد سے ہنگامی کاموں میں مصروف ہے اور ان کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی کہ ملبے سے بننے والی گنجائش سے آکسیجن نیچے تک پہنچ رہی ہوگی۔

فائر چیف ایلن کومنسکی نے کہا کہ اب سب سے بڑی چیز امید ہے، یہی بات ہمیں مشقت جاری رکھنے پر آمادہ کیے ہوئے ہے اور یقیناً یہ ایک انتہائی مشکل صورتحال ہے۔

واضح رہے کہ 2018 کی ایک رپورٹ نے بتایا گیا کہ ایک انجینئر کو 12 منزلہ عمارت کے زیر زمین پارکنگ گیراج میں بڑے ساختی نقائص اور ٹھوس خرابی کے ثبوت ملے تھے۔

مشہور خبریں۔

’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری

?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم

?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی

پیپلز پارٹی کی سینیٹ اجلاس بلانے کی ایک اور کوشش ناکام

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب

طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ پاکستان اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتا۔ خواجہ آصف

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

اسرائیل کی تباہی نقب سے شروع ہوگی: صہیونی میڈیا

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے 1948 کے خطے میں فلسطینی انتفاضہ شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے